Advertisement
پاکستان

دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 18th 2023, 10:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرحد سے پنجگور میں دہشتگردی کی کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوئے، دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین استعمال کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارڈر پر گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا، ایران سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement