Advertisement
تجارت

 بزنس کمیونٹی نے اپنے کاروبار اورفیکٹریاں مکمل بند کرنے کی دھمکی

 بزنس کمیونٹی نے اپنے کاروبار اورفیکٹریاں مکمل بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 18 2023، 9:33 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 بزنس کمیونٹی نے اپنے کاروبار اورفیکٹریاں مکمل بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد میں مختلف چیمبرز کے صدور نے پریس کانفرنس کی، لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت تک انتخابات ہونے نہیں دیں گے جب تک سیاسی جماعتیں میثاق معیشت نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیسے لینے کے بجائے پاکستانیوں سے لے لیں۔ آئی ایم ایف کو کہیں کہ ہماری معیشت مشکلات سے دوچار ہے۔

راولپنڈی چیمبر کے گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ ملک میں کوئی طویل المدتی معاشی پالیسی ہے نہ ہی حکومت کے پاس ہمیں سننے کا وقت، اگر ایسا ہی چلتا رہا تو سب گھر بیٹھ جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement