اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل کچنز کا پورے ملک میں جال بچھے گا، میلز آن ویلز غریب گھرانوں کو کھانا فراہم کریں گے جو بھوکے سوتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے احساس "کوئی بھوکہ نہ سوئے " پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک پسماندہ علاقوں کے روٹس پر مستحق افراد کو کھانا فراہم کرے گا، پشاور، لاہور اور فیصل آباد میں بھی اس پروگرام کا آغاز کر دیا، سارے پاکستان میں اس پروگرام کا جال بجھا دیں گے، میلز آن ویلز غریب گھرانوں کو کھانا فراہم کریں گے جو بھوکے سوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش انسان کرتا ہے برکت اللہ ڈالتا ہے، حکومت کے لوگوں میں غریب طبقے کے لیے احساس ہونا چاہیے، مدینہ کی ریاست میں یہی چیز سب سے اہم تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ وہ لوگ جن ک کوئی حیثیت نہیں تھی انھوں نے دنیا کی امامت کی، نماز میں صرف ایک چیز مانگتے ہیں ان کے راستے پر لگا، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا محمود خان اور عثمان بزدار کو بھی اس پروگرام کے آغاز پر مبارکباد دیتا ہوں،جو لوگ دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے جب ریاست ان کی ذمہ داری لے گی تو اللہ کی برکت آئے گی،اللہ کے برکت سے پاکستان کھڑا ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ثالانی ٹرسٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ثالانی ٹرسٹ والے خوش قسمت لوگ ہیں، دنیا میں پاکستان ان ملکوں میں ہے جہاں سب سے ذیادہ خیرات دی جاتی ہے، شوکت خانم پر لوگوں نے کہا کہ اسپتال چلے گا کیسے، کینسر کا اسپتال چلانا بہت مشکل ہوتا ہے، سب نے کہا کہ یہ ناممکن چیز ہے، شوکت خانم میں 75 فیصد کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے،دوسرا پشاور میں بن گیا اور تیسرا کراچی میں بننے جا رہا ہے، یہ قوم شوکت خانم کو چلا سکتی ہے تو یہی قوم لوگوں کو کھانا بھی دے گی۔
وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل کچنز کا پورے ملک میں جال بچھے گا،پہلی بار ملک میں پناہ گاہیں بنی ہیں، پناہگاہوں میں مزدوروں کو کھانا بھی ملتا ہے اوت وہاں سوتے بھی ہیں، جن علاقوں میں مزدور ذیادہ ہیں ان علاقوں میں پناہ گاہیں بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن صوبوں میں ہماری حکومت ہے وہاں یونیورسل ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں، 10 لاکھ روپے تک کسی بھی اسپتال سے علاج کرایا جا سکے گا، ہیلتھ انشورنس سے پورے ملک میں اسپتالوں کا جال پھیلے گا،اسپتال اس سے اپنا معیار بھی اچھا کریں گے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 12 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 15 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 13 گھنٹے قبل






