جی این این سوشل

تجارت

مرغی کے گوشت کی قمیت آسمان سے باتیں کرنے لگی

لاہور : رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔شہرقائد میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مرغی کے گوشت کی قمیت آسمان سے باتیں کرنے لگی
مرغی کے گوشت کی قمیت آسمان سے باتیں کرنے لگی

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ مرغی کا گوشت 460 روپےکلو تک پہنچ گیاجبکہ زندہ مرغی کی 280روپے فی کلو فروخت جاری ہے۔شہر میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمتوں میں سو روپے فی کلو کا اضافہ ہوا،،گزشتہ ہفتے مرغی کی قیمت 360 روپے فی کلو تھی۔

 دکانداروں کے مطابق مرغی کی مانگ میں اضافے،فیڈ اور دیگر اخراجات میں اضافے کے سبب قیمتیں بڑھی ہوئی ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب گزشتہ روز لاہورمیں بھی برائلر گوشت کی قیمت اضافہ دیکھنے میں آیا، برائلر مرغی کا گوشت جمعہ کے روز 3روپے مزید مہنگا ہونے کے بعد برائلرگوشت 354 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہوا، صارفین نے برائلر مرغی مسلسل مہنگی ہونے پر پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔شہریوں کا کہناتھا کہ ہرطرف سے مہنگائی کی مار پڑرہی ہے ،آمدنیوں کا تناسب مہنگائی کے حساب سے بہت کم ہے۔

لاہور میں بھی دو روز پہلےبرائلر گوشت کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ ہوا تھا جس کے بعد مرغی کا گوشت 345روپے سے بڑھ کر 351 روپے فی کلو  فروخت ہوا تھا۔علاوہ ازیں شہرمیں سرکاری قیمتوں پر اشیا خورونوش کی فراہمی پر ناکامی کے بعد  پنجاب حکومت پولیس کو میدان میں لے آئی،ماہ رمضان میں بے جا مہنگائی کرنے والوں کی نشاندہی کے لئےسپیشل برانچ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ سپیشل برانچ ریڑھیوں اور بازاروں میں نرح ناموں کی چیکنگ کرے گی ،ریٹ لسٹ ڈسپلے نہ کرنے پرمتعلقہ اداروں کو رپورٹس فراہم کی جائیں گی۔

ان رپورٹس پر متعلقہ ادارے ذمہ داردکانداروں اور ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔سپیشل برانچ کے آج کے سروے کے مطابق پانچ فیصد ریڑھیوں اور بازاروں میں سرکاری قیمتوں والے نرح نامے موجود ہی نہیں ہیں۔

دنیا

امریکہ نے ایران پر بڑی پابندی عائد کردی

امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے ایران پر  بڑی پابندی عائد  کردی

امریکا اور برطانیہ نے ایران کو ڈرون طیارے بنانے کے لئے انجن فراہم کرنے والی دو کمپنیوں، فوجی سامان فراہم کرنے والی چھ کمپنیوں اور کئی افراد  پر نئی پابندیاں لگا دیں۔ 

امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں ۔ ان کمپنیوں نے ایران کے لئے ڈرون طیاروں کے انجن بنائے تھے۔
اسی دوران برطانیہ نے بھی سات ایرانیوں  اور چھ کمپینوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ لندن میں برطانوی حکام نے بتایا ہے کہ جن افراد پر پابندیاں لگائی گئیں ان کا تعلق  ملڑی سامان بنانے والی صنعتوں سے ہے۔

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے ایران  سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر حالیہ پابندیاں ایران کے اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور سینکڑوں میزائلوں کے ساتھ حملوں کے بعد ان ممالک کی جانب سے سامنے آنی والی پہلی پابندیاں ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

دبئی میں بارشوں سے ریکارڈ تباہی ، ریڈ الرٹ جاری

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی پاکستانی کو بارشوں کے متعلق معلومات یا مدد درکار ہو وہ سفارتخانے کے نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی میں بارشوں سے ریکارڈ تباہی ، ریڈ الرٹ جاری

دبئی : متحدہ عرب امارات دبئی میں بارشوں کے باعث پیدا ہونی والی سیلابی صورت حال اور تباہی کے بعد پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا گیا۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی پاکستانی کو بارشوں کے متعلق معلومات یا مدد درکار ہو وہ سفارتخانے کے نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ امارات میں ریکارڈ بارشوں کے دوران لوگوں نے گھروں کے دروازے پریشان حال لوگوں کیلئے کھول دیئے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ دبئی میں ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا۔ دبئی کے مقامات پر بادل پھٹ پڑے 16 گھنٹے سے طوفانی بارشیں کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں ہیں۔شدید بارشوں کے باعث متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں اور شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ رہائشی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہوگئی ہے اور بارش کا پانی گھروں، مالز، میٹرواسٹیشن اور دیگر مقامات میں داخل ہوگیا ہے۔

بارشوں کے باعث دنیا سے آئے ہوئے لوگ دبئی میں پھنس چکے ہیں اور اپنے ملک جانے کیلئے پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

 یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

لاہور: سابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہو گئی ۔

تفصیلات کےمطابق  یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا،  یاسمین راشد کا پلمونولوجی اور میڈسن کے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا ،  ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین راشد کو سانس کی تکلیف اور کھانسی کی شدت ذیادہ ہونے کی شکایت ہے ۔

یاد رہے کہ انہوں نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جہاں ان کا مقابلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہوا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll