Advertisement
پاکستان

پاکستان اس لیے نہیں بنایا تھا کہ لوگ غربت میں زندگی گزاریں: مفتاح اسماعیل

سابق وزیرِ خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اس لیے نہیں بنایا تھا کہ لوگ غربت میں زندگی گزاریں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 22nd 2023, 8:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اس لیے نہیں بنایا تھا کہ لوگ غربت میں زندگی گزاریں: مفتاح اسماعیل

کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے شاہد خاقان عباسی، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور لشکری رئیسانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پاکستان کو 21 ارب ڈالرn واپس کرنا ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو واپس لائے تو ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا، گزشتہ 4 ماہ میں جو ہوا اس سے افسوس ہوا، آئی ایم ایف سے اب بات چیت شروع ہو گئی ہے جو خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، 20 سال سے قرض بڑھ رہا ہے، 51 ہزار ارب روپے قرض پہنچ چکا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت تعلیم اور صحت کے بجائے قرض کی قسط ادا کرے گی، قسطیں ادا کرنے کے لیے لوگوں کے مزید پیٹ کاٹنے کی گنجائش نہیں۔

ان کا مزید کہنا ہےکہ بہت بے روزگاری اور مہنگائی بڑھ چکی ہے، وقت آ گیا ہے کہ لوگوں کو حقوق دیے جائیں۔

سابق وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں 80 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، برآمدات بڑھانا ہوں گی، زراعت بہتر بنانا ہو گی۔

Advertisement