Advertisement
پاکستان

عمران خان پرحملے کی تفتیش کرنیوالی جے آئی ٹی کے ارکان تبدیل

عمران خان پرحملے کی تفتیش کرنیوالی جے آئی ٹی کے ارکان کو تبدیل کر دیئے گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 22 2023، 8:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان پرحملے کی تفتیش کرنیوالی جے آئی ٹی کے ارکان تبدیل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرحملے کی تفتیش کرنیوالی جے آئی ٹی کے 3 ارکان کو تبدیل کر دیاگیا، جے آئی ٹی سربراہ کے ساتھ اختلافات رکھنے والے ارکان کو تبدیل کیاگیا۔

جی این این نیوز کے مطابق وزیرآباد میں عمران خان پر حملے کی تفتیش میں تنازعات کے باعث محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی سربراہ کیساتھ اختلافات رکھنے والے تمام ارکان تبدیل کر دیئے ،نئے ارکان کی تقرری کا پچھلی تاریخوں میں نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ارکان میں ڈی پی او ڈی جی خان محمد اکمل، ایس پی انجم کمال اورناصر نواز شامل ہیں،چوتھے رکن کی تقرری کا فیصلہ جے آئی ٹی کے سپرد کردیا گیا،نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن 14 جنوری کو جاری کیاگیا۔

Advertisement