Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارک

محمد شہباز شریف نے نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارک دی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 23 2023، 5:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارک

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارک دی ہے۔ پیرکووزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا۔

 امید ہے شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے، میری دعا ہے کہ وہ اس آئینی و عوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر آپ کی تقرری کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے نگران وزیر اعلی پنجاب کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

Advertisement