جی این این سوشل

دنیا

بورس جانسن کا یوکرین کا دورہ، زیلنسکی سے ملاقات

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کا دورہ کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بورس جانسن کا یوکرین کا دورہ، زیلنسکی سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کیف: برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کا دورہ کیا ہے اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بورس جانسن کے کیف پہنچنے پر ان کا استقبال کیا اور اپنے ٹیلی گرام پرپیغام میں لکھا کہ ” میں یوکرین کے سچے دوست بورس جانسن کو کیف میں خوش آمدید کہتا ہوں، بورس آپ کے تعاون کا شکریہ“۔

کنزرویٹو ایم پی نے کہا کہ مسٹر زیلینسکی کی دعوت پر یوکرین کا دورہ کرنا ایک ” استحقاق “ ہے، یوکرین کے لوگوں کی تکالیف بہت طویل عرصے سے جاری ہیں، اس جنگ کو ختم کرنے کا واحد راستہ یوکرین کے لیے جیتنا ہے اور جتنی جلدی ممکن ہو جیتا جائے۔

جانسن نے کہا کہ یہ وقت یوکرین کے لوگوں کو وہ تمام چیزیں دینے کا ہے جو انہیں کام ختم کرنے کے لیے درکار ہیں، پیوٹن جتنی جلدی ناکام ہوں گے، یوکرین اور پوری دنیا کے لیے اتنا ہی بہتر ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کیف کے شمال مغرب میں واقع بوچا اور بوروڈینکا قصبوں کا بھی دورہ کیا جن پر روسی افواج نے گزشتہ سال مارچ میں قبضہ کر لیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے موجودہ وزیر اعظم رشی سنک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جانسن کے دورے کے حامی ہیں ، ان کے پریس سیکرٹری نے کہا کہ مسٹر سنک ہمیشہ تمام ساتھیوں کی حمایت کرتے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ برطانیہ یوکرین کے پیچھے ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ بورس جانسن کا دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین کے اتحادیوں بشمول جرمنی پر جنگ زدہ ملک کو مزید ٹینکوں کی فراہمی کے لیے دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔ 

علاقائی

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

خوشاب میں پنچ پیر کے مقام پر منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثہ تیز رفتارکے باعث موڑ کاٹتے ہوئےپیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 13 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 1 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 1 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2658روپے کے اضافے سے 212706روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2414ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جلائو گھیرائو کیس: علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلائو گھیرائو کیس: علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی میں جلائو گھیرائو اور کارسرکارمداخلت کے کیس میں علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حاضری سے استثنیٰ کی دی گئی درخواست کو عدالت نے منظور کر لیا۔

حاضری سے استثنیٰ کی درخواست سرکاری امور میں مصروفیت کے باعث کی گئی۔

بعد ازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll