Advertisement
پاکستان

کے الیکٹرک نےشہر میں بجلی کی مکمل بحالی کےلیے صبح تک کا امکان ظاہر کردیا

کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی (کے الیکٹرک) نے شہر میں بجلی کی مکمل بحالی کےلیے صبح تک کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 24th 2023, 3:14 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کے الیکٹرک نےشہر میں بجلی کی مکمل بحالی کےلیے صبح تک کا امکان ظاہر کردیا

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ حساس تنصیبات سمیت اہم مقامات کی بجلی بحال کردی، شہر کی مکمل بجلی کل صبح تک بحال ہوگی۔ کے الیکٹرک کے 70میں سے 50 گرڈ اسٹیشن 13 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بند ہیں۔

کراچی میں 13 گھنٹے بعد کے الیکٹرک نے کچھ جگہوں پر تو بجلی بحالی کا دعویٰ کیا ہے لیکن شہر کا 80 فیصد حصہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ بلوچ کالونی، جیکب لائن، کورنگی اور قیوم آباد میں بجلی بحالی کا دعویٰ سامنے آیا تاہم بجلی کے بوسیدہ نظام کے باعث کئی علاقوں میں بجلی آکردوبارہ چلی گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے زیادہ تر رہائشی اور تجارتی علاقوں کو اگلے 3 سے 4 گھنٹوں میں بجلی کی فراہمی بحال ہو سکتی ہے تاہم صنعتی صارفین کی مکمل بحالی کا انحصار نیشنل گرڈ سے سپلائی کی فراہمی پر ہے، جس میں مزید چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب کےالیکٹرک نیشنل گرڈسے1100میگاواٹ بجلی بحال ہونے کی منتظر ہے، ترجمان کے مطابق نیشنل گرڈ سے بجلی کی بحالی کیلئے رابطے میں ہیں۔

ماہرین کے مطابق پیداواری کمپنی ہونے کے باوجود کے الیکٹرک بجلی فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے حالانکہ کراچی میں سردیوں میں طلب گرمیوں کےمقابلےمیں آدھی رہ جاتی ہے۔

Advertisement