جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف کے مزید 43ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف کے مزید 43ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد:پی ٹی آئی  کے مزید 43ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے گئے۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں،پی ٹی آئی کے اب تک 124ارکان کے استعفے منظور کر لئے گئے۔

 پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے گزشتہ روز استعفے واپس لینے کیلئے الیکشن کمیشن کو ای میلز کی تھیں۔

پاکستان

چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر سنائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس  کا  فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل درآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات شاید نہ ہوتے۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر سنائی ، سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو آخر میں سنیں گے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا الیکشن کمیشن نے رپورٹ جمع کرائی ہے آپ نے وہ رپورٹ دیکھی ہے؟ 

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ابھی الیکشن کمیشن کی رپورٹ نہیں دیکھی۔ قاضی فائز عیسی نے کہا کہ آپ تب تک رپورٹ کا جائزہ لے لیں، اس کیس کو آخر میں سنتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا ، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دھرنا انکوائری کمیشن کے سربراہ بھی عدالت میں موجود ہیں، عدالت کا رپورٹ سے متعلق کوئی سوال ہو تو کمیشن کے سربراہ سے پوچھا جاسکتا ہے۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کمیشن کہہ رہا ہے قانون موجود ہیں ان پر عمل کرلیں، بہت شکریہ، یہ کہنے کیلئے کیا ہمیں کمیشن بنانے کی ضرورت تھی؟ اگر 2019 والے فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گورنر پنجاب کی  سعودی عرب میں موجودگی کے باعث سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی  سعودی عرب میں موجودگی باعث تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر پنجاب  کی  سعودی عرب میں موجودگی کے  باعث سلیم حیدر کی  تقریب حلف برداری ملتوی

پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم کی تقریب حلف برداری دوسری بار ملتوی  کردی گئی ۔

رہنماپیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کاکہنا ہے کہ نامزدگورنرپنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری 7 مئی کو ہونی تھی اب 10مئی کو ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی  سعودی عرب میں موجودگی باعث تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر آج کاروبار کے اختتام پر 278  روپے 24  پیسے پر بند ہوا  ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا

کراچی : انٹربینک میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت  میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر آج کاروبار کے اختتام پر 278  روپے 24  پیسے پر بند ہوا  ہے۔

انٹربینک میں آج ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278.21 روپے پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll