تجارت
نوجوانوں کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے حکومت پرعزم ہے جبکہ یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز پروگرام شفاف اور آسان ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ڈیزائن ورک میں مدد کی ہے اور پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
جمیل احمد نے کہا کہ قرضوں کی فراہمی کے لیے بینکوں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور قرض فراہمی کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے لیے بھی بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے قرضوں کی فراہمی احسن اقدام ہے اور اب تک 14 ہزار 600 درخواستیں آچکی ہیں۔
پاکستان
ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں، آئیں جیل بھریں،شروعات زمان پارک سے کریں، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انتظار کر رہے ہیں یہ جیل بھریں اور شروعات زمان پارک سے کریں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں، آئیں جیل بھریں اور شروعات زمان پارک سے کریں ، انہوں نے فرنٹ لائن پرخواتین کو رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک مشکلات کاشکار ہے۔عوام کو پتہ ہے کہ ملک کو ان حالات تک کون لایا۔آنے والے الیکشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
2017میں نوازشریف کو اقامے پر نکالا گیا۔نوازشریف کو بیٹے سے تنخوانہ نہ لینے پرنکالا گیا۔دوسری طرف سنگین جرائم دنیا کے سامنے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ جنہوں نے جرم کیا انہیں اس کی سزاملنی چاہیے۔میں دودفعہ قید میں رہی ہوں۔نوازشریف ایک سال جیل میں رہے۔شہباز شریف نے کینسرکے باوجود جیل کاٹی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک انتقام ہوتا ہے اور ایک اپنے جرائم کاحساب دینا ہوتا ہے۔جس نے جرائم کیے اسے حساب تو دینا پڑے گا۔ان کامشکل وقت ابھی نہیں آیا ابھی تو انصاف ہونا ہے۔
انہیں ابھی کسی نے انگلی نہیں لگائی۔یہ دو دن کی قید میں گلے لگ کر رونے لگ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام کو خداحافظ کہہ دیا تھا۔
گزشتہ حکومت نے دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس چلی گئی۔ ایسا لگتا تھا کہ پاکستان حکومت نہیں آئی ایم ایف چلا رہا ہے۔ اب ہم عوام کو ریلیف دینا چاہے بھی تو نہیں دے سکتے۔آنے والا وقت بہتر ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کو بیرونی کوئی خطرہ نہیں، ملک میں جب تک استحکام نہیں آئے گا، ترقی نہیں آئے گی، ساری جماعتیں ایک صفحے پر ہیں۔ان کی نااہلی اتنی شدید تھی کہ ترقی کرتے پاکستان کو تباہ کیا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے پی سانحے کے بعد شہباز شریف نے صوبائی حکومت سے سوال پوچھے تو غصہ ہو گئے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرایا گیا، خطرناک دہشت گروں کو انہوں نے چھوڑا تو یہ صورتِ حال ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذڈرامہ الیکشن کے دن تک تھا۔ہم عوام سے نہ تو کوئی جھوٹا وعدہ کریں گے اور نہ ہی کوئی ڈرامہ کریں گے۔جنوبی پنجاب کی عوام کو جھوٹی تسلی نہیں دیں گے۔
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں شدید زلزلے سے نقصانات پر رنج وغم کا اظہار
ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ پیرکواپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا،وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی۔
پاکستان
سابق صدر پرویز مشرف کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا
سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف کا جسد خاکی پاکستان پہنچ گیا ۔

طیارہ پرویز مشرف کا جسد خاکی لے کر کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کرگیا ہے، خصوصی طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر لینڈ کیا،طیارے میں مرحوم کے 3 ذاتی ملازمین ، اہلخانہ شامل ہے
ذرائع کاکہناہے کہ طیارہ کوملیکس ایوی ایشن کا ہے،دبئی کے وقت کے مطابق سات بجکر بارہ منٹ پر طیارے نے پرواز بھری تھی۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز غیر قانونی قرار
-
کھیل ایک دن پہلے
افتخار احمد کے وہاب ریاض کو ایک اوور میں چھ چھکے،گلیڈی ایئٹرز کا زلمی کو 185 رنز کا ہدف
-
پاکستان 2 دن پہلے
سندھ پولیس کی درخواست مسترد، شیخ رشید کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی: نجم سیٹھی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان نے آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
ترکیہ، شام،تاریخ کا بدترین زلزلہ، قیامت خیز مناظر، 1000 ہلاکتیں