ٹیکنالوجی
ٹوئٹر کا جاری کیا گیا فار یو ٹیب بائی ڈیفالٹ فیڈسے بچنے کا طریقہ جان لیں
ٹوئٹر کی جانب سے فار یو ٹیب بائی ڈیفالٹ فیڈسے بچنے کا طریقہ جان لیں ۔

ٹوئٹر کی جانب سے گزشتہ دنوں فار یو ٹیب کو بائی ڈیفالٹ فیڈ بنادیا گیا تھا۔
مگر اب اس کمپنی نے یوٹرن لیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ویب ورژن میں الگورتھم پر مبنی فار یو ٹیب سے گریز کا آپشن صارفین کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس تبدیلی سے ان صارفین کو خوشی ہوگی جن کی جانب سے شکایت کی جارہی تھی کہ ہر بار سروس کے استعمال پر ان کے ساتھ الگورتھم ٹائم لائن اوپن ہوتی ہے۔
13 جنوری کو ٹوئٹر کی جانب سے فار یو اور فالوونگ پر مبنی ڈوئل ٹائم لائن اپ ڈیٹ کو ویب ورژن میں متعارف کرایا گیا۔
20 جنور ی کو کمپنی نے فار یو ٹیب کو ویب ورژن میں ڈیفالٹ فیڈ بنادیا، یعنی ٹوئٹر کو اوپن کرنے یا پیج ریفریش کرنے پر فار یو ٹیب سامنے آتی۔
مگر کمپنی نے اس حوالے سے ایک نئی اپ ڈیٹ کی ہے اور اب اگر کوئی صارف فار یو کی بجائے فالوونگ ٹیب پر اسکرولنگ کرتے ہوئے پیج بند کرکے دوبارہ کھولتا ہے یا ریفریش کرتا ہے تو اس کے سامنے فالوونگ ٹیب ہی آئے گی۔
Were any of you (all of you) asking for your timeline to default to where you left it last?
— Twitter Support (@TwitterSupport) January 24, 2023
Starting today on web, if you close Twitter on the “For you” or “Following” tabs, you will return to whichever timeline you had open last. iOS and Android coming soon! https://t.co/uKz9DpNRux
کمپنی کی جانب سے جلد یہ اپ ڈیٹ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ایپس کے لیے بھی متعارف کرائی جائے گی۔
خیال رہے کہ ٹوئٹر کے بیشتر صارف اس سروس کو تھرڈ پارٹی ٹوئٹر ایپس میں استعمال کرتے تھے اور انہیں الگورتھم فیڈ کا سامنا نہیں ہوتا تھا۔
مگر ایلون مسک کی کمپنی نے تھرڈ پارٹی ایپس کے استعمال پر ہی پابندی عائد کردی جس کے بعد صارفین کے پاس ٹوئٹر کی آفیشل ایپ یا ویب سائٹ کو استعمال کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب ٹوئٹر نے کسی فیصلے پر یوٹرن لیا ہو۔
اس سے قبل کمپنی نے نومبر میں ٹوئٹر بلیو پروگرام پر یوٹرن لیا تھا، پھر دسمبر میں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لنکس پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کی جسے چند گھنٹوں بعد ہی واپس لے لیا گیا۔
تجارت
پاکستان ریلوے نے کوہاٹ سمیت ملک بھر میں مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا
پاکستان ریلوے نے کوہاٹ سمیت ملک بھر میں مسافرٹرینوںکے کرایوں میںایک بار پھربڑا اضافہ کردیا جو(آج) 6 فروری سے فوری طورپرنافذالعمل ہوگا۔

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے اضافہ کے پیش نظر ریلوے کے کرائے بھی بڑھادئے گئے ۔
ریلوے حکام کے مطابق ملک بھر میں مختلف شہروں کے مابین چلنے والے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں تقریباً8 سی10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا ہے جس پر آج 6 فروری 2023سے عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والے کوہاٹ ایکسپریس کے کرایہ میں بھی تقریباً نو(9) فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کا یکطرفہ کرایہ اب 350 روپے سے بڑھ کر 380 روپے ہوگیا ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق نومبر2021 سے جنوری 2023 تک پندرہ ماہ کے عرصہ میں پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں مجموعی طورپر65 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
پاکستان
عدالت میں پیش ہو جاؤں گا، ارادہ ہے تو ہتھکڑی لگا لینا، شاہ محمود
ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے ن لیگ کی چیف آرگنائزر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز بتائیں وہ کس منہ سے ملتان کا دورہ کررہی ہیں؟

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ حکومت نے چند دن پہلے پیٹرول 35 روپے مہنگا کیا ہے، پیٹرول کی قیمت مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے، گیس کی قیمت بھی بڑھنے والی ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مریم نواز نے ملتان کے شہریوں کو یہ کیوں نہیں بتایا کہ بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے، جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد بڑھانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا مریم نواز ملتان کے شہریوں کیلئے یہ خوشخبری لائی ہیں کہ آٹا بھی مزید مہنگا ہونے جا رہا ہے؟
مخدوم شاہ محمودقریشی نے پوچھا کہ کیا مریم نواز نے لوگوں کو بتایا کہ بجلی اور دیگر چیزوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کی جا رہی ہے؟ کیا آپ یہ خوشخبری سنانے آئی ہیں کہ روٹی بھی مزید مہنگی ہو جائے گی؟
پی ٹی آئی رہنما نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پشاورمیں نعشیں پڑی تھیں، شہبازشریف نے اس وقت کہا کہ خیبرپختو نخوا حکومت پیسوں کا حساب دے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، میں ایف ایٹ کی عدالت میں پیش ہوجاؤں گا، ارادہ ہے تو ہتھکڑی لگا لینا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، ان کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ایک سوال کے جواب میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈار نے تو کہا تھا آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھوں میں ڈال کر بات کروں گا، مجھے پاکستان میں پاکستان کا وزیرخارجہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
دنیا
ترکیہ، شام، زلزلے کی تباہی، ہلاکتیں مزید بڑھ گئیں
ترکیہ کے جنوب میں غازیانٹپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا

ترکیہ، شام، زلزلے نے تباہی مچادی ہے، اب تک کی اطلاع کے مطابق ہونے والی اموات 400 کے قریب جا پہنچیں ہیں، مزید ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جار ہا ہے۔
ترکیہ: زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب میں غازیانٹپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے سے کہرمان، عثمانیہ، ملاطیا، دریار بکر سمیت 10 شہر زیادہ متاثر ہوئے، زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن، لبنان، جارجیا اور آرمینیا میں بھی محسوس کئے گئے۔
زلزلے کی گہرائی 17اعشاریہ 9 کلومیٹرتھی، شدید زلزلے کے سبب عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انقرہ: زلزلے کے جھٹکے قبرص، لبنان اور شام میں بھی محسوس کیے گئے،زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔
وزیراعظم کا ٹویٹ:
We send our heartfelt condolences & most sincere sympathies to the government and the people of Syria who have suffered major human and material losses from the devastating earthquake early this morning. 🇵🇰 🇸🇾
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 6, 2023
Deeply saddened by the news of a massive earthquake that struck southeastern region of Türkiye. I send my profound condolences & most sincere sympathies to my brother President @RTErdogan & brotherly people of Türkiye on the loss of precious lives & damage to infrastructure.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 6, 2023
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
پرویزمشرف کے انتقال پر نواز شریف کا اظہار افسوس
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
افتخار احمد کے وہاب ریاض کو ایک اوور میں چھ چھکے،گلیڈی ایئٹرز کا زلمی کو 185 رنز کا ہدف
-
پاکستان ایک دن پہلے
سندھ پولیس کی درخواست مسترد، شیخ رشید کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکہ
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر مزید 6 روپے 65 پیسے مہنگا، 278 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
روس کیساتھ سستا تیل لینے کے مذاکرات مکمل ہوگئے: مصدق ملک
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ٹوئٹر صارفین کیلئے خوشخبری، اکاؤنٹس سے پیسے کماسکیں گے
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان نے آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی