جی این این سوشل

پاکستان

مجھ پر تشدد نہیں کیا گیا، لیکن رویہ افسوسناک تھا، فواد چوہدری

میرے بھائی نے میری گرفتاری پر احتجاج کیا تو گرفتار کرکے اس پر تشدد کیا گیا، ممکن ہے اب عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے، رہنما پی ٹی آئی کی گفتگو

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مجھ پر تشدد نہیں کیا گیا، لیکن رویہ افسوسناک تھا، فواد چوہدری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سینئر پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ پر تشدد نہیں کیا گیا، لیکن رویہ افسوسناک تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی نے میری گرفتاری پر احتجاج کیا تو گرفتار کرکے اس پر تشدد کیا گیا، ممکن ہے اب عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے۔ الیکشن کمیشن ارکان اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کون تھے جنہوں نے گرفتار کیا، ممکن ہے عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے۔ 

جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے دور میں اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، رانا ثناءاللّٰہ مثال ہیں۔ فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بس کیا کریں یہی تو ہوا لیکن افسوناک ہوا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کی بازیابی کی درخواست خارج کردی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں کہا کہ یہ کیس پہلے حبس بے جا کا تھا اب نہیں کیونکہ اب ایف آئی آر عدالت میں پیش ہوچکی ہے،اب یہ حراست تو غیرقانونی نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چودھری کی بازیابی کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں کہا تھا کہ میرے سامنے معاملہ حبس بے جا کا ہے، لیکن اب ایف آئی آر عدالت میں پیش ہوچکی ہے اس کو کیسے حبس بے جا کہہ سکتے ہیں؟ یہ کیس پہلے حبس بے جا کا تھا اب نہیں کیونکہ اب ایف آئی آر عدالت میں پیش ہوچکی ہے۔ 

اب یہ حراست تو غیرقانونی نہیں ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کی بجائے سڑکوں پر گھمایا گیا، یہ شوق پورا کرلیں پاکستان کے مفاد پر سودے بازی نہیں ہوسکتی، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی آواز بند نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12بجے لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ فواد چودھری کو پیش کیا جائے،

پھر لاہور ہائیکورٹ نے تین بجے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، لیکن پولیس نے فواد چودھری کو عدالت میں پیش نہیں کیا، صرف کینٹ کچہری میں پیش کرکے پھر لاہور کی سڑکوں پر گھمایا گیا، فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کی بجائے سڑکوں پر گھمایا گیا، یہ شوق پورا کرلیں پاکستان کے مفاد پر سودے بازی نہیں ہوسکتی، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی آواز بند نہیں کی جاسکتی۔ 

انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں انسانی حقوق معطل ہوگئے، اور پاکستان میں قانون کی حاکمیت ختم ہوگئی ہے؟ جسٹس عطابندیال ہمارے لئے قابل احترام ہے، نوٹس لیا جائے۔ نیوزایجنسی کے مطابق اس سے قبل فرخ حبیب نے لاہور کے ٹول پلازہ پر گرفتار رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ۔اس موقع پر فرخ حبیب کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔

علاقائی

عدالت نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 6 مئی تک معطل رہے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نوٹیفکیشن معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 6 مئی تک معطل رہے گا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی25 روپے میں ہے۔ ضلعی حکومت کے نمائندے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ وہ دوسری صوبائی حکومت ہے، آٹا یہاں مہنگا ہے اور اسلام آباد میں کرائے بھی زیادہ ہیں، متعلقہ افسر موجود نہیں، پیراوائز کمنٹس دے دیتے ہیں، مناسب وقت دے دیں۔ 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ تندور والوں سے پوچھا آٹا کتنے کا آرہا ہے یا لوگوں کو خوش کرنے کو آرڈر جاری کر دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک متلوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر فریقین تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرائیں۔

یاد رہے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کو چیلنج کیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا،درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست  دائر

لاہور کی سیشن عدالت میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے پولیس کی سرکاری وردی پہنی، تاہم قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کے خلاف پولیس کو درخواست دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ لہٰذا عدالت مریم کے خلاف پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ چنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ملک بھر میں ایک بار پھر جان بچانے والی ادویات کی قلت

میڈیکل اسٹورز میں انسولین سمیت 27 ضروری ادویات دستیاب نہیں ہیں، ڈرگ انسپکٹر سندھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں ایک بار پھر جان بچانے والی ادویات کی قلت

ملک بھر میں ایک بار پھر جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے، میڈیکل اسٹورز میں انسولین سمیت 27 ضروری ادویات دستیاب نہیں ہیں۔

ڈرگ انسپکٹر سندھ نے بتایا کہ کراچی کے میڈیکل اسٹورز پر انسولین سمیت 27 اہم ادویات دستیاب نہیں ہیں۔

سیکریٹری پراونشل ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ سید عدنان رضوی نے خط لکھ کر پورے صوبے کے ڈرگ انسپکٹرز کو غیر دستیاب ادویات کا سروے کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں بھی 30 اہم ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

حکام نے بتایا کہ عدم  دستیاب ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، نفسیاتی اور دمہ کی دوائیں شامل ہیں جبکہ تشنج کے انجیکشن اور مختلف قسم کے انہیلر کی بھی شدید قلت ہے۔

دوسری جانب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں ادویات کی کوئی کمی نہیں، سپلائی چین کے مسائل ہوسکتے ہیں۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر ادویات کی دستیابی کا سروے کرتے ہیں، مریض کو انسولین وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll