Advertisement
تجارت

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 26th 2023, 11:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت دو لاکھ روپے تولہ ہونے میں صرف ساڑھے چار ہزار روپے کا فرق باقی رہ گیا ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4ہزار900روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس بڑے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ95ہزار500روپے ہوگئی ہے۔ جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 4ہزار201روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 67 ہزار 610روپے ہوگئی ہے۔

 
 

Advertisement
Advertisement