جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین اور اسد عمر کی پریس کانفرنس

ملک میں بحران صرف اس لے پیدا ہوا کہ ایک چلتے ہوے جمہوری نظام کو روکا گیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی  رہنما شوکت ترین اور اسد عمر کی پریس کانفرنس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے سابق وفاقی وزیرشوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ ملک میں بحران صرف اس لے پیدا ہوا کہ ایک چلتے ہوے جمہوری نظام کو روکا گیا تھا۔

شوکت ترین نے کہا کہ حکومت 2 دنوں میں ساڑھے 4 ٹریلین کا قرض بڑھا چکی ہے، ڈالر کی نسبت روپے کے قدر میں 24 روپے تنزلی ہوی ہے، آنے والے دنوں میں بیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول سمیت جو بھی چیز ان کے سامنے آئے گی یہ اس کی قیمت بڑھایں گے، جس سے کھانے پینے کی چیزیں اور بجی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 9 ماہ میں پاکستان نے سب سے زیادہ مہنگائی دیکھی ہے، شوکت ترین صاحب گھر سے اعداد و شمار لے کر نہیں آتے، حکومتی کے اداروں سے ہی اعداد و شمار ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑھکیں مارنے سے کچھ نہیں ہوتا، آج سے پہلے ایسی صورتحال نہیں دیکھی، صرف اپنی انا کی تسکین کیلے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے بیرونی آقاؤں کے آگے اپنا سر جھکانا ہے، گیس کی قیمت بھی بڑھنے والی ہے، ملک میں معاشی صورتحال رجیم چینج پیدا ہوی ہے۔

تجارت

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72405 بیرل ریکارڈکی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

اسلام آباد: ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی پی آئی ایس کے اعددادوشمارکے مطابق 23 مارچ کو ختم ہونےوالےہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70543 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.6 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72405 بیرل ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح 23 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3023 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.9 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3081 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز

فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز

اسلام آباد: لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ’’ماہِ عصر او امان‘‘ کے عنوان پر تقریبات جمعرات سے شروع ہو گئیں۔

قومی ادارہ برائے لوک اور روایتی ورثہ نے اس رمضان کو حقیقی معنوں میں خاص بنانے کے لیے سرگرمیوں کی صف منصوبہ بندی کی ہے اور یہ عید تک جاری رہے گی۔

لوک ورثہ کے مطابق رمضان کی تقریبات میں روزانہ شام 5 بجے سے کھانے پینے کے ثقافتی سٹالز، افطار سے قبل تلاوت و نعت کے مقابلے اور شام 6:45 بجے افطار کے بعد ترقیاتی کارکردگی بھی پیش کی جائے گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ عزیر خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ہمارے پاس تمام فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے جیل حکام کو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت  میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی جبکہ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگرمقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کر دی، عمران خان کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹرسلمان صفدر مصروف ہیں، مہلت دی جائے۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کرلیے۔

یاد رہے کہ 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہوچکا ہے، کورٹ نمبر 3 نے 4 مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll