جی این این سوشل

پاکستان

"میں کلی کافی آں" فواد چوہدری کی اہلیہ کا پیشی کے موقع پر دبنگ انداز

پرویز الہی کا فون آیا ہے، انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا،جہلم سے آنے والے لوگوں اور میڈیا کا سپورٹ کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ حبا فواد کی میڈیا سے گفتگو

پر شائع ہوا

کی طرف سے

"میں کلی کافی آں" فواد چوہدری کی اہلیہ کا پیشی کے موقع پر دبنگ انداز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ حبا فواد پیشی پر ان کے ہمراہ تھیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دبنگ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ میں کلی کافی آں۔

سابق وزیر اعلی پرویز الہی کی فواد چوہدری سے متعلق گفتگو پر فواد چوہدری کی اہلیہ نے کہا کہ پرویز الہی کا فون آیا ہے، انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔ 

مونس الہی میرے بالکل بھائیوں کی طرح ہیں۔انہوں نے میڈیا کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ حبا فواد نے جہلم سے آنے والے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

جبکہ سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو ٹیلی فون کیا،پرویز الٰہی نے گرفتاری کے حوالے سے بیان پر فواد چوہدری کے اہلِ خانہ سے معذرت کرتے ہوئے

کہا کہ فواد چوہدری اور انکے خاندان سے برسوں پر محیط احترام اور عقیدت کا رشتہ ہے،نادانستہ بیان سے فواد چوہدری اور اہلِ خانہ کے جذبات مجروح ہونے پر افسوس ہے،فواد چوہدری کی گرفتاری اور جھوٹے پرچے کا اندراج قابلِ مذمت ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ اپنے بیان پر معذرت خواہ اور فواد چوہدری اور اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے،

چوہدری صاحب ہمیں شرمندہ کر رہے ہیں،آپ بڑے ہیں میں اور میرا خاندان آپ کو بزرگ سمجھتے اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ہم بطور خاندان آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کے قریبی چار پانچ لوگوں میں سے ایک تو پکڑا گیا ہے،پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔

علاقائی

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کی 6 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری

چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں، ترجمان الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کی 6 خالی نشستوں پر  پولنگ  کا عمل جاری

خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں، تمام تحصیلوں میں پولنگ کا آغاز آج صبح 8 بجے ہوا اور پولنگ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔

ترجمان کے مطابق علی الصبح خواتین بھی اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کے لیے پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ہیں، پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ مرکزی کنٹرول روم سے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ جاری ہے، پولنگ یا انتخابی عمل کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا قومی ٹیم کے کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان

جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم جبکہ گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے، چیئرمین پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا قومی ٹیم کے کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے سابق سابق آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو پاکستان کی ریڈ بال ٹیم جبکہ جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا جبکہ اظہر محمود تمام فارمیٹس میں اسسٹینٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں اظہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی پریس کانفرنس قومی ٹیم کے کوچز سے متعلق ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ دنیا کے مشہور کوچز کو لارہے ہیں، جیسن گلیسپی کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ لارہے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ ہوں گے، گیری کرسٹن انگلینڈ کے ٹور پر ٹیم کو جوائن کر لیں گے جبکہ جیسن گلسپی بنگلادیش سیریز میں ٹیم کو جوائن کریں گے، ان غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں ہمارے پوٹینشل پر اعتماد ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ اظہر محمود دونوں فارمیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، یہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ ٹیموں کو جوڑیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کرکٹ بورڈ کا کام پیسے اکٹھے کرکے بینکوں میں جمع کرنا نہیں، امید ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ کے لیے بہتر کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی لا رہے ہیں، ویمن کرکٹ کو برابری پر اوپر لائیں گے، فزیو تھراپسٹ کے لیے ڈیوائسز منگوا لی ہیں، کل کوئٹہ قلات میں آندھی طوفان آیا، لڑکے ٹیپ بال کرکٹ کھیل رہے تھے، دیوار گرنے سےکھلاڑی زخمی ہوئے، 3 کی حالت تشویشناک ہے، ان کا علاج کرائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے مزید بتایا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے، 7 مئی کو ہماری انٹرنیشنل بڈ ہے، ایسی کمپنیاں ہوں گی جو انٹرنیشنل اسٹیڈیمز کا تجربہ رکھتی ہیں، ہم تاخیر کا شکار ہیں لیکن جلد از جلد کام مکمل کریں گے۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کے حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ احسان اللہ کے علاج کے حوالے سے شکایت ملی تھی، منگل بدھ تک پینل کی رپورٹ آجائےگی، ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف ایکشن ہوگا، ہمارے لیے سب کرکٹرز اہم ہیں۔

کراچی میں قومی ویمن کرکٹرز کی کار کو حادثے سے متعلق سوال پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا ہماری ویمن کرکٹرز بغیر بتائے کیمپ سے گئیں، ویمن کرکٹرز کا حادثہ ہوا اور وہ زخمی ہوئیں، ہم نے اس پر ایکشن لیا ہے، خاتون ایس ایس پی کو چیف سکیورٹی افسر مقرر کیا ہے، خواتین کرکٹرز کی سخت مانیٹرنگ ہوگی۔

اس موقع پر اظہر محمود نے کہا کہ پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا گیا، میرا مقصد پاکستان ٹیم کو اوپر لانا ہے، پہلی مرتبہ دو غیر ملکی کوچز پاکستان آ رہے ہیں، ایسے میں میرا رول بڑا اہم ہو جاتا ہے۔

قومی کرکٹرز کی فٹنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فٹنس پرکبھی توجہ نہیں دی گئی، دنیا کے پلیئرزکی فٹنس دیکھیں، ہمیں فٹنس پرکام کرنا ہے، فٹنس کیمپ کی وجہ سے فٹنس کیسے خراب ہو سکتی ہے، غیر ملکی کوچز ٹیم کے ساتھ رہیں گے، ہم کوچز سے ٹیموں سے ہٹ کر بھی کام لیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا اس وقت حکومت اور کرکٹ بورڈ مستحکم ہے، تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، اپنےکچھ اختیارات سلیکشن کمیٹی کو دیے ہیں، میں سب کچھ اپنے ہاتھ میں نہیں رکھتا ، ہم نے غیر ملکی کوچز کے ساتھ مقامی کوچز کا کمبی نیشن بنایا ہے، ہمیں اپنی غلطیوں کی نشاندہی کر کے انہیں بہتر کرنا ہے، غیر ملکی کوچز کا لانے کا مقصد ٹیم کی بہتری ہے، کسی کھلاڑی کو انگلش نہیں آتی تو وہ سیکھےگا اور اظہر محمود ان کے ساتھ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاور ڈویژن کی سولر پینلز پر ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید

پاور ڈویژن نے کہا کہ غریبوں کو مزید بوجھ سے بچانے کے لیے ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاور ڈویژن کی سولر پینلز پر ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے ہفتہ کے روز سولر پینلز  پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ سولر پاور فکسڈ ٹیکس کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔


سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نے اس سلسلے میں حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی ہے۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ 2017 کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد نظام میں متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا۔ ایک ایسا مرحلہ آیا ہے جہاں سولرائزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔


پاور ڈویژن نے کہا کہ غریبوں کو مزید بوجھ سے بچانے کے لیے ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll