جی این این سوشل

تجارت

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 262  سے بھی تجاوز کرگیا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 262  سے بھی تجاوز کرگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 262  سے بھی تجاوز کرگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گزشتہ روز کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔

آج جمعہ کے روز بھی انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 57 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 257 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 6 روپے 67   پیسے مہنگا ہوکر 262 روپے تک جا پہنچا۔

جرم

لاہور ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

شیخوپورہ سے موٹر سائیکل سوار رفیق نے بچے کو اغوا کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور: لاہور کے علاقے بھاٹی چوک میں ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کے مطابق پٹرولنگ آفیسر آصف صدیق نے دیکھا کہ مشکوک موٹر سائیکل سوار رفیق نے بچے کو شیخوپورہ سے اغوا کیا اور زبردستی لے جا رہے تھے جس پر اہلکار نے تعاقب کر کے اسے روک لیا۔

یہ پوچھنے پر کہ بچہ کیوں رو رہا ہے، موٹر سائیکل سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ لیکن افسر آصف نے اسے پکڑ لیا۔

سی ٹی او نے بتایا کہ بچے کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی، جسے تھانہ بھاٹی گیٹ کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ ملزم کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے،اسحاق ڈار

پاکستان کا بینک آف چائنا اور چین کے دیگر پرائیویٹ بینکوں کے ساتھ لین دین ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد ایوان،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے۔میڈیا کے بعض حلقوں میں اس حولے سے چیزیں گمراہ کن ہیں۔

جمعہ کو ایوان بالاکے اجلا س میں سینیٹر رضا ربانی کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیلی رائٹرز اور بعض ذرائع ابلاغ میں چین سے پاکستان کے قرض کو رول اوور کرنے کے حوالے سے جو خبر آئی ہے وہ گمراہ کن ہے۔

چین کی جانب سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بینک آف چائنا اور چین کے دیگر پرائیویٹ بینکوں کے ساتھ لین دین ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 سے جیت لی

ویل ینگ نے ناقابل شکست 86 اور ہنری نکولس ناقابل شکست 44 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 سے جیت لی

ہملٹن: نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کو 6وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 سے جیت لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

ویل ینگ نے ناقابل شکست 86 اور ہنری نکولس ناقابل شکست 44 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کیوی ٹیم نے آئی لینڈرز کی طرف سے ملنے والا158 رنز کا ہدف 32ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے آئی لینڈرز کو میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ویل ینگ کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیڈن پارک، ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں آئی لینڈرز کے کپتان داسن شاناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔ سری لنکا کی طرف سے پاتھم نسانکا اور نوانیڈو فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا جو کچھ خاص نہ تھا جب اس کی پہلی چار وکٹیں مجموعی 50 سکور سے قبل گر گئی۔

کیوی بائولرز کی تباہ کن بائولنگ کے باعث نوانیڈو فرنینڈو 2، کوسل مینڈس صفر،انجیلو میتھیوز صفر اور چارتھ اسالنکا 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دھننجایا ڈی سلوا 13 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ان کے بعد اوپننگ بلے باز پاتھم نسانکا بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 57 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔

کپتان داسن شاناکا 31رنز بناکر آئوٹ ہوئے، وینندو ہسرنگا آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھی جو کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔چمیکا کرونارتنے 24 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوگئے۔

کسن راجیتھا سری لنکا کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 9 رنز بناسکے۔لاہیرو کماراکوئی رن بنائے بغیر ناٹ آئوٹ رہے۔یوں آئی لینڈرز 41.1 اوورز میں 157 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میٹ ہنری،ہنری شپلی اور ڈئرل مچل نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں کیوی ٹیم نے ویل ینگ کی عمدہ بیٹنگ اور ناقابل شکست 86 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 32 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے آئی لینڈرز سے نہ صرف میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ویل ینگ ناقابل شکست 86 اور ہنری نکولس ناقابل شکست 44 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکن ٹیم کی طرف سے لاہیرو کمارا نے دو جبکہ کسن راجیتھا اور کپتان داسن شاناکا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔کیوی بلے باز ویل ینگ کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی قرار دیا گیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll