تجارت
حافظ آباد میں گیس ٹرانسمیشن منصوبے کا افتتاح
وزیرِ مملکت برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) سینیٹر مصدق ملک کا حافظ آباد میں گیس ٹرانسمیشن منصوبے کا افتتاح

وزیرِ مملکت برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے ضلع حافظ آباد میں گیس ٹرانسمیشن منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا اللہ تارڑ، سابق رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ، میاں شاہد حسین بھٹی اور مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن علی جے ہمدانی بھی موجود تھے۔
2،142 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیے گئے اس منصوبے سے 150 دیہاتوں کی 57،000 سے زائد آبادی مستفید ہوگی۔ اس منصوبے پر سوئی ناردرن نے 1،609 ملین روپے خرچ کیے جبکہ باقی ماندہ 533 ملین روپے حکومتِ پاکستان کی جانب سے فراہم کیے گئے۔
مذکورہ گیس ٹرانسمیشن منصوبے میں آٹھ انچ قطر کی 25.3 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کے علاوہ 582 کلومیٹر طویل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور پنڈی بھٹیاں کے مقام پر سیلز میٹرنگ اسٹیشن (ایس ایم ایس) بھی شامل ہے۔
منصوبے میں شامل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو پہلے سے موجود سپلائی مین سے منسلک کرکے کمیشن کیا جاچکا ہے۔ اس منصوبے سے جہاں نئے صارفین کو گیس سپلائی ممکن ہوسکے گی وہیں پنڈی بھٹیاں، کوٹ سرور، کلے کی منڈی، جلال پور بھٹیاں اور ملحقہ علاقوں میں گیس کے پریشر کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔
تجارت
عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید سستا
سونا 2300 روپے کمی کے بعد فی تولہ 2لاکھ1ہزار 900روپے کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخ گر گئے۔آل پاکستان جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 29ڈالر سستا ہو کر فی ا ونس 1939ڈالر کاہوگیا۔
دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا 2300 روپے کمی کے بعد فی تولہ 2لاکھ1ہزار 900روپے کا ہوگیا۔ صرافہ مارکیٹ میں 10گرام سونا1971روپے سستا ہوکر 1لاکھ 73ہزار 97روپے کاہوگیا۔
پاکستان
پاکستان میں کٹ پٹلی تماشہ لگا ہوا ہے،شیخ رشید
13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں کٹ پٹلی تماشہ لگا ہوا ہے،ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے۔اپنے ٹویٹر میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے۔
آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کاامتحان ہےکہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی، غیرقانونی حکومت کوچلنےدیتی ہےیاان پرآرٹیکل6لگاتی ہے۔۔نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں
پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے۔ ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے۔13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہےIMFاور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہےIMFکی3میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں۔پیٹرول کی سبسڈی کا ڈرامہ بھی واپس لے لیا گیاہے۔اشرافیہ موج کرے گی اورغریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 23, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ 13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے۔ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے۔ آئی ایم ایف کی 3میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں۔پیٹرول کی سبسڈی کا ڈراما بھی واپس لے لیا گیاہے۔اشرافیہ موج کرے گی اورغریب ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مرجائےگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ جب حکومت آئین کوتسلیم نہیں کرےگی توعوام حکومت کوکیوں تسلیم کریں گے۔ آج چھٹی ہےکل سےسپریم کورٹ کےدروازے کی طرف لوگوں کی نظریں ہوں گی۔ملکی غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیے منفی پیغام گیاہے۔ قوم کوبتایاجائے کہ ملک کوکس طرف لےکرجاناہے۔ترکی میں زلزلےسے50ہزار آدمی مرےلیکن الیکشن شیڈول تبدیل نہیں ہوا۔
پاکستان
ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی
آرمی پریڈ خراب موسم کے باعث ملتوی کی گئی

خراب موسم کے باعث ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی کر دی گئی۔اس حوالے سے ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یومِ پاکستان کی ملتوی ہونے والی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔
اس مرتبہ پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوانِ صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا تھا۔
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
-
علاقائی 2 دن پہلے
ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے عاطف منصف سمیت 11 افراد جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی