جی این این سوشل

تجارت

ملک بھر میں مہنگائی کا سونامی بے قابو

پیاز، ٹماٹر آٹا، دالیں سب کچھ مہنگا ہوگیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں مہنگائی کا سونامی بے قابو
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیاز، ٹماٹر آٹا، دالیں سب کچھ مہنگا ہوگیا ہے، مہنگائی کی مجموعی شرح 0.45 اضافے کے ساتھ 32.57 فیصد تک جا پہنچی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 13 روپے مہنگا، 246 روپے 57 پیسے فی کلو، ٹماٹر 2 روپے 58 پیسے اضافے کیساتھ 56 روپے 80پیسے فی کلو ہوگیا، جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 31 روپے مہنگا ہوکر 1735 روپے فروخت ہونے لگا ہے۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 136 روپے مہنگا ہو کر قیمت 2888 روپے سے تجاوز کر گئی، دال ماش 3 کلو اضافے کے ساتھ 383 روپے، دال مونگ 4 روپے مزید مہنگی ہوگئی۔

شہریوں کا کہا ہے کہ اب تو نوبت فاقوں تک آگئی ہے، آمدنی میں اضافہ ہوتا نہیں اخراجات بڑھ رہے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 20 اشیاء کی قیمتیں متسحکم رہیں۔

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو زمان پارک آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی جج عبہر گل کی عدالت میں ہوئی، جنہوں نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام افراد کو عدم ثبوت کی بنیاد پر مقدمے سے بری کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی میں تربیتی مشن کے دوران دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی میں تربیتی مشن کے دوران دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنگی ہیلی کاپٹر کینٹکی میں رات کے وقت معمول کے تربیتی مشن پر تھے۔ امریکی فوج کے مطابق نائٹ ویژن سے لیس عملے کے ارکان ایچ ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اڑ رہے تھے۔

آپریشنز کے ڈویژن کے ڈپٹی کمانڈنگ آفیسر آرمی بریگیڈیئر جنرل جان لوباس نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کیوں گرے اس کے بارے میں ابھی تک بہت کم معلومات ہیں تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں اس بات کا بھی یقین نہیں ہے کہ آیا وہ ایک دوسرے سے ٹکرائے تھے۔

حکام کے  مطابق ہیلی کاپٹر فوج کے 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے تحت چلائے جاتے تھے، جب یہ طیارہ کینٹکی کی ٹریگ کاؤنٹی پہنچے تو ایک میدان میں گرکر تباہ ہو گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینیٹ: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور

اپوزیشن ارکان کا احتجاج، عدلیہ پر حملہ نامنظور کے نعرے لگائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور

اسلام آباد: سینٹ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرلیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ایوان میں پیش کرنے کی تحریک جمع کرائی۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنےکی اپوزیشن کی تحریک مسترد کرنے کے بعد بل فوری طور پر منظور کرنے کی تحریک منظور کی گئی۔

اپوزیشن ارکان سینیٹ میں احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کے سامنے پہنچ گئے اور عدلیہ پر حملہ نامنظور کے نعرے لگائے۔

اس دوران سینیٹ سکیورٹی نے حکومتی اور اپوزیشن بینچز کے درمیان حصار بنالیا جس کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔

بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا،  بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll