Advertisement

دو بھارتی لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ

ایک پائلٹ ہلاک، باقی دو زخمی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 28th 2023, 7:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دو بھارتی لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ

نئی دہلی: ہفتہ کو مدھیہ پردیش میں مورینا کے قریب ہندوستانی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے ،ایک سکھوئی 30 اور ایک میراج 2000 کے گر کر تباہ ہوگئے، ایک پائلٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پائلٹ SU-30 سے بحفاظت باہر نکلے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

ابتدائی رپورٹس میں درمیانی فضائی تصادم کے امکان کا اشارہ دیا گیا تھا، تاہم، اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے، یہ حادثہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے قریب صبح 5:30 بجے پیش آیا،۔
"
طیارہ معمول کے آپریشنل فلائنگ ٹریننگ مشن پر تھا، فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

حکام نے پہلے بتایا تھا کہ ایک طیارہ مدھیہ پردیش اور دوسرا پڑوسی ریاست راجستھان میں گرا۔

Advertisement