Advertisement
تجارت

پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں  35 روپے فی لیٹر تک اضافہ

پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں  35 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جنوری 29 2023، 5:28 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں  35 روپے فی لیٹر تک اضافہ

وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی میں پسی عوام پر ایک اور  مہنگائی بم گرا دیا گیا ہے ،  پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں  35 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا گیا ہے، نئی   قیمتوں کا اطلاق فوراً کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول اور ڈیز ل کی قیمت میں 35، 35 روپے اضافے کی خبر عوام کو سنائی ہے، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیز ل کی قیمت میں 18روپے فی لیٹر اضافہ  کیا گیا ہے.

قیمتوں کا اطلاق فوراً کر دیا گیا ہے جبکہ  قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرو ل 249روپے 80 پیسے فی لیٹر  ہو گیا ہے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 262روپے 80پیسے فی لیٹر  پر پہنچ گیا ہے ، کیروسین آئیل 189 روپے فی لیٹر  اور لائٹ ڈیز ل 187روپے فی لیٹر  ہو گیا ہے ۔

Advertisement