دنیا

ناگا لینڈ فریڈم فائٹرزنے انڈین آرمی کے31 افسران اور سپاہیوں کو حراست میں لے لیا

ناگا لینڈ فریڈم فائٹرزنے انڈین آرمی کے31 افسران اور سپاہیوں کو حراست میں لے لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 29th 2023, 6:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ناگا لینڈ فریڈم فائٹرزنے انڈین آرمی کے31 افسران اور سپاہیوں کو حراست میں لے لیا

انڈین آرمی کو گوالیار میں تاریخی شکست کے بعد ایک اور جھٹکا۔ ناگا لینڈ فریڈم فائٹرزنے انڈین آرمی کے31 افسران اور سپاہیوں کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی فوج کو کئی محاذوں پر منہ کی کھانی پڑگئی۔ انڈین آرمی کو گوالیار میں تاریخی شکست کے بعد ایک اور جھٹکا لگا۔ ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے انڈین آرمی کے31  افسران اور سپاہیوں کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی فوجی افسران اور سپاہیوں جان بخشی کے لئے ناگالینڈ فریڈم فائٹرز سے منت سماجت کرتے رہے۔ آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی پر فریڈم فائٹرز نے بھارتی فوجیوں کو محفوظ راستہ دینے کی حامی بھری لی۔

یکے بعد دیگرے مختلف محاذوں ہر ہزیمت اُٹھانے سے ہندوستان فوج کا مورال گرنے لگا۔ انڈین آرمی کی ہزیمت کی بنیادی وجہ فوج کا سیاسی استعمال، راشن اور دیگر سہولیات نہ ہونا اور اعلیٰ سطح پر کرپشن کی داستانیں ہیں جس سے ہندوستانی فوجی خودکشیاں کرنے پر بھی مجبور ہو رہے ہیں۔