جی این این سوشل

دنیا

امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچاؤ، ریپبلکنز بھی صدر بائیڈن کیساتھ

ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچاؤ، ریپبلکنز بھی صدر بائیڈن کیساتھ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچاؤ، ریپبلکنز بھی صدر بائیڈن کیساتھ بیٹھیں گے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون مک کارتھی نے کہا کہ  صدربائیڈن کو قرض کی حد بڑھانے کے بدلے اخراجات میں کٹوتی کا سوچنا ہوگا، ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے۔

وائٹ ہاس کا کہنا ہے کہ اقتصادی بحران سے بچنے کیلئے قرض کی حد بڑھانا ملک کی ذمہ داری ہے۔

کیون مک کارتھی کی ایوان کا اسپیکر بننے کے بعد صدر بائیڈن سے یہ انکی پہلی ملاقات ہوگی۔

 

دنیا

جو بائیڈن کا امریکا پرکیے گئے مبینہ سائبر حملوں کے باعث جاری پابندیوں میں توسیع کا اعلان

پابندیاں خاص طور پر روس کو نشانہ بناتی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جو بائیڈن کا امریکا پرکیے گئے مبینہ سائبر حملوں کے باعث جاری پابندیوں میں توسیع کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے صدر جو بائیڈن نے امریکا پر مبینہ سائبر حملوں پر قومی ایمرجنسی اور پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے نے وائٹ ہاؤس کے ایک نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے امریکا پر مبینہ سائبر حملوں پر قومی ایمرجنسی اور پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

جو بائیڈن نے کہاکہ یہ بدنیتی پر مبنی سائبر فعال سرگرمیاں ملک کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور معیشت کے لیے ایک غیر معمولی اور غیر معمولی خطرہ بنی ہوئی ہیں اس وجہ سے، یکم اپریل 2015 کو اعلان کردہ قومی ہنگامی صورت حال میں یکم اپریل 2023 تک توسیع کردی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کے ایگزیکٹو آرڈر 13757 کے متعارف کرائے گئے اقدامات بھی نافذ العمل رہیں گے۔ پابندیاں خاص طور پر روس کو نشانہ بناتی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حسان نیازی کیخلاف بغاوت پراکسانے کا ایک اور مقدمہ درج

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجےحسان نیازی کے خلاف تھانہ کینٹ نوشہرہ میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حسان نیازی کیخلاف بغاوت پراکسانے کا ایک اور مقدمہ درج

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجےحسان نیازی کے خلاف تھانہ کینٹ نوشہرہ میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے شہری کی درخواست پر حسان نیازی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق حسان نیازی لوگوں کو بغاوت پراُکسانے کے مرتکب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب نوشہرہ پولیس حسان نیازی کو گرفتارکرنے کراچی روانہ ہوگئی ہے۔

یا د رہے کہ گزشتہ روز کراچی کی مقامی عدالت نے50 ہزار کے مچلکوں کے عوض حسان نیازی کو رہا کر نےکا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسلام آباد،سٹیٹ بینک نےزر مبادلہ کا کاروبار کرنے والی 3کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے

اب ان کمپنیوں کو زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد،سٹیٹ بینک نےزر مبادلہ کا کاروبار کرنے والی 3کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے

اسلام آباد: سٹیٹ بینک نےزر مبادلہ کا کاروبار کرنے والی 3 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔

بینک کے جاری بیان کے مطابق میسرز کیپیٹل ایکس چینج کمپنی، بی (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور گوہر ایکس چینج کمپنی کے زرمبادلہ سے متعلق لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

 لہٰذا اب ان کمپنیوں کو زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll