دنیا
ایرانی دفاعی تنصیب پر ڈرون حملوں میں اسرائیل ملوث ہوسکتا ہے، امریکی اہلکار
حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

امریکی اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران میں دفاعی تنصیب پر ہونے والے ڈرون حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے کہا کہ ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر بتایا ہے کہ ایران میں ہونے والے ڈرون حملوں میں اسرائیل ملوث ہو سکتا ہے تاہم امریکی حکام نے اس حوالے سے کہا کہ اس معاملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔
اسرائیل کی جانب سے بھی امریکی اہلکار کے بیان کی تصدیق یا تردید کیلئے کوئی بیان سامنے نہیں آیا نہ ہی ایرانی وزارت دفاع نے تاحال حملوں کا الزام کسی پرعائد نہیں کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللھیان نے ایران میں دفاعی تنصیب پر حملے کو ملک میں انتشار پھیلانے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں ایرانی قانون ساز اسمبلی کے رکن عبداللہ مرزئی نے کہا کہ مضبوط قیاس آرائیاں ہیں کہ حملے میں اسرائیل ملوث ہے۔
گذشتہ روز ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں موجود ایک دفاعی تنصیب پر ہونے والے حملے کے بعد ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ایران نے دفاعی تنصیب پر ڈرون حملے ناکام بنا دیئے ہیں، حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پاکستان
پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو زمان پارک آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا تھا۔
مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی جج عبہر گل کی عدالت میں ہوئی، جنہوں نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام افراد کو عدم ثبوت کی بنیاد پر مقدمے سے بری کردیا۔
ٹیکنالوجی
حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ
قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اکاؤنٹ بلاک کیا گیا، ٹوئٹر

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے جمعرات کو قانونی تقاضہ پورا کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگادی، اب یہ اکاؤنٹ بھارت میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔
نجی ٹی وی نے برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر ضوابط کے تحت یہ ضروری ہے کہ جائز قانونی تقاضے، جیسا کہ عدالتی حکم کے تحت پورے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگادی جائے۔

خبر رساں ادارے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ امریکا اور کینیڈا جیسے ممالک میں دیکھے جانے اور رابطے کیلئے دستیاب ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ٹوئٹر اور پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تبصرے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
پاکستان
عثمان ڈار کے خلاف اینٹی کرپشن کیس ،تفتیشی افسر پھر تبدیل
جو تفتیشی افسر نے حکومتی دباؤ میں آنے سے انکار کیا ہے، اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے،عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ میرے خلاف قائم جعلی اینٹی کرپشن کیس میں جس تفتیشی افسر نے حکومتی دباؤ میں آنے سے انکار کیا اسے تبدیل کر دیا گیا۔پہلے تفتیش سیالکوٹ سے گوجرانوالہ منتقل ہوئی پھر گوجرانوالہ سے لاہور اور اب کیس کے آخری لمحات پر جب جرح مکمل ہونی تھی تفتیشی افسر بدل دیا گیا
اپنے ٹویٹر پیغام میں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ میرے خلاف اینٹی کرپشن کا جعلی اور بوگس کیس بنایا گیا، کہتے ہیں جس تفتیشی افسر نے حکومتی دباؤ میں آنے سے انکار کیا ہے، اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔کیس کے آخری لمحات میں جرح مکمل ہونے سے قبل تفتیشی افسر بدل دیا گیا، پوری تفتیش کے دوران میرے خلاف ایک روپے کی کرپشن نہیں نکال سکے۔
میرے خلاف قائم جعلی اینٹی کرپشن کیس میں جس تفتیشی افسر نے حکومتی دباؤ میں آنے سے انکار کیا اسے تبدیل کر دیا گیا۔ پہلے تفتیش سیالکوٹ سے گوجرانوالہ منتقل ہوئی پھر گوجرانوالہ سے لاہور اور اب کیس کے آخری لمحات پر جب جرح مکمل ہونی تھی تفتیشی افسر بدل دیا گیا۔ ⬇️ pic.twitter.com/QqLL1ugtrZ
— Usman Dar (@UdarOfficial) March 30, 2023
عثمان ڈار نے مزید کہا کہ جیسے چراغ بجھنے سے پہلے پوری طاقت سے پھڑپھڑاتا ہے ویسے ہی سسلین مافیا اپنے گارڈ فادرز کے ذریعے پوری طاقت سے اقتدار بچانے کی آخری کوشش کر رہا ہے لیکن جیت پھر بھی انصاف کی ہو گی آئین کی ہو گی اور عوام کی ہو گی۔
-
جرم ایک دن پہلے
پولیس نے چارسدہ سے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
گریٹر ڈائیلاگ ناگزیر ہے ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ٹویٹر بلیو ٹک حاصل نہ کرنیوالوں کی مشکلات میں اضافہ
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
حسان نیازی کیخلاف بغاوت پراکسانے کا ایک اور مقدمہ درج
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ