جی این این سوشل

تجارت

ملکی روپے کی قدر میں پھر کمی، ڈالر3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے،3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملکی روپے کی قدر میں پھر کمی، ڈالر3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے بعد منگل کو ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوئی تھی۔

منگل کے روزکاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 269.63 روپے تھی، کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 37 پیسے اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 270 روپے ہوگئی۔

تاہم کاروبار کے دوران اچانک ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی اور پہلے ڈالر 63 پیسے پھر 37 پیسے سستا ہوا۔

بعد ازاں منگل کی شام کو انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 267 روپے 88 پیسے کا ہوگیا،البتہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 275 روپے پر برقرار ہے۔

دنیا

تائیوان میں زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تائیوان میں زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تائیوان کی مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں، زلزلہ 5.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جاپان کے جنوبی علاقے شیکو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کی شدت 7.4 تھی۔ زلزلے میں 9 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ جس شدت کا زلزلہ تھا اس میں کئی گنا زیادہ ہلاکتیں اور تباہی متوقع تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کل لاہور کا دورہ کریں گے

لاہور کے دورے کے بعد صدر رئیسی کراچی روانہ ہوں گے جہاں وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کل لاہور کا دورہ کریں گے

لاہور: ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی جو اس وقت پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں آج لاہور پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ گورنر بلیغ الرحمان اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سمیت پنجاب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور کاروباری نمائندوں اور تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔

صدر رئیسی کے وفد کی آمد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ضلع لاہور اور اس کے ماتحت دفاتر کے لیے مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تاہم چھٹی پنجاب سول سیکرٹریٹ، اس سے منسلک محکموں، یا علاقائی دفاتر میں نہیں کی جائے گی ۔


پیر کو اسلام آباد پہنچنے والے صدر ابراہیم  رئیسی پہلے ہی صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر معززین سے اہم ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ ان کے لاہور کے سفر نامے میں صوبائی کابینہ کے وزراء، اعلیٰ حکام اور محکموں کے سربراہان کے ساتھ سخت حفاظتی اقدامات کے تحت مصروفیات بھی شامل ہوں گی۔

واضح رہے کہ لاہور کے دورے کے بعد صدر رئیسی کراچی روانہ ہوں گے جہاں وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج پر کسی بھی قسم کی پابندی کو مسترد کرتے ہیں ، اسرائیلی وزیر اعظم

بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج پر کسی بھی  قسم کی پابندی کو مسترد کرتے ہیں ، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فوج پر عائد کی جانے والی کسی بھی قسم کی ممکنہ پابندیوں کو مسترد کر دیں گے، اُن کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیلی فوج کی ایک یونٹ کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں گے۔ قبل ازیں ایکسیوس نیوز کی ویب سائٹ پر یہ خبر دی گئی کہ امریکا مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اسرائیل کی نیتزہ یہودا بٹالین کو پابندیوں کی صورت میں نشانہ بنائے گا۔ گزشتہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات پر اسرائیلی فوج کے یونٹس کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد میں کٹوتی کی اطلاعات بارے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں سوچ بچار کی ہے اور فیصلہ کر لیا ہے جس کے بارے میں آپ آنے والے دنوں جان سکیں گے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیتزہ یہودا بٹالین پر پابندی عائد کرنے کا اپنا ارادہ ترک کر دے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب اور توجہ سے دیکھ رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یونٹ پر تنقید کی کسی بھی کوشش سے اسرائیلی فوج کے اقدامات پر بُرے اثرات مرتب ہوں گے، دوستوں اور شراکت داروں کے درمیان ایسے اقدامات درست اور مناسب نہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll