علاقائی
آج سے کراچی شہر میں پنک بس سروس کا آغاز
پنک بس سررس میں خواتین کو بہتر سروس دی جائے گی

کراچی: پراجیکٹ ڈائریکٹرصہیب شفیق نے کہا ہے کہ خواتین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے دو بسوں کا اضافہ کیا گیا ہے، بس سروس کا آغاز ملازمت پیشہ خواتین کے سفری مسائل کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت سے بات چیت چل رہی ہے، مزید 3 روٹس پر پنک بسیں نظر آئیں گی،پنک پیپلز بس ملیر ماڈل کالونی سے آئی آئی چندریگر روڈ تا ٹاور چلے گی۔
پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کریں گے، پنک بس سررس میں خواتین کو بہتر سروس دی جائے گی۔
پاکستان
جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر مجھے روکا گیا تاکہ عدالت نہ پہنچ سکوں،عمران خان
اسلام آباد میں تھا تو پولیس نے میرے پیچھےگھر میں کارروائی کی،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک میں آپریشن کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے سوال کیا کہ عمران خان کے ساتھ عدالت میں یہ گارڈز کس کے ہیں اگر پولیس کے ہیں تو ٹھیک، اگر پرائیویٹ گارڈز ہیں تو باہر جائیں۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ عمران خان کی ذاتی سکیورٹی ہے، جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نےکہا کہ سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار موجود ہیں۔ دوران سماعت عمران خان نے روسٹرم پر آکر بتایا کہ میری اہلیہ گھر پر تھیں، گھر کے شیشے توڑے گئے، اسلام آباد میں تھا تو پولیس نے میرے پیچھےگھر میں کارروائی کی۔
عمران خان نےکہا کہ میری اہلیہ گھر پر اکیلی تھیں، شیشے ٹوٹنے پر اس نے چیخیں ماریں، گھر میں پولیس کارروائی کی ویڈیو موجود ہے۔آج بغیرکسی قافلےکے آیا ہوں، جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر مجھے روکا گیا تاکہ عدالت نہ پہنچ سکوں۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نےکہا کہ میڈیا پر بیٹھ کر جو عدلیہ کا مذاق بنا رہے ہیں ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کروں گا، اگر تمام فریقین نے عدلیہ کی عزت نہ کی تو پھر توہین عدالت کی کارروائی کروں گا۔عدالت نےسرکاری وکیل کو زمان پارک آپریشن سے متعلق ہدایات لے کر پیش ہونےکی ہدایت کردی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے قانون کے مطابق کارروائی کرنی ہوتی ہے ہم صرف قانون کی بات کرتے ہیں۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی
تجارت
امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی
ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی کی واپسی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گیارہ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/VLlwrxVW4b pic.twitter.com/544DvPhpsf
— SBP (@StateBank_Pak) March 21, 2023
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 284 روپے 3 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے 24 مارچ کو تعطیل کا اعلان کردیا، تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک کی پہلی تاریخ 23 مارچ کے روز ہونے کا امکان ہے جو کہ پہلے ہی ایک عام تعطیل ہے جس کے باعث زکواۃ کی کٹوتی کیلئے جمعے کے روز بینکوں میں عوامی لین دین بند رہے گی۔
#SBP to remain closed for public dealing on Friday, March 24, 2023 for the purpose of Zakat deduction.
— SBP (@StateBank_Pak) March 21, 2023
Details: https://t.co/GqD7KqeGY4 pic.twitter.com/cE8DZzWERe
اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 مارچ کو تمام ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشنز (ڈی ایف آئیز) اور مائیکرو فنانس بینک (ایم ایف بیز) عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں کی گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف ملے گا: مصدق ملک
-
دنیا 7 گھنٹے پہلے
امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
-
پاکستان ایک دن پہلے
کل سے ملک بھرمیں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
-
تجارت ایک دن پہلے
امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف نئے مقدمات