جی این این سوشل

تجارت

رانا عابد حسین جاپانی کمپنی کے گلوبل سیلز اینڈ مارکیٹنگ ایڈوائزر مقرر

رانا عابد حسین کمپنی کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں روس اور نائیجیریا کی تیل و گیس اور ایل این جی پروڈکٹس کو دنیا بھر میں فروخت میں مشاورت فراہم کریں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رانا عابد حسین جاپانی کمپنی کے گلوبل سیلز اینڈ مارکیٹنگ ایڈوائزر مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

روس اور نائیجیریا کے تیل، گیس اور ایل این جی کی عالمی مارکیٹ میں فروخت کا لائسنس رکھنے والی جاپانی کمپنی ایسٹو سلوشن انکارپوریشن نے جاپان میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری شخصیت اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کو گلوبل سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے لیے اپنا ایڈوائزر مقرر کر لیا ہے۔


رانا عابد حسین کمپنی کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں روس اور نائیجیریا کی تیل و گیس اور ایل این جی پروڈکٹس کو دنیا بھر میں فروخت میں مشاورت فراہم کریں گے۔

ایک بیان میں رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ وہ کوشش کریں گے کہ عالمی تنازعات کے باوجود عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے روس اور نائیجیریا کے تیل و گیس اور ایل این جی کو پاکستان کے لیے کم سے کم قیمت میں فراہم کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس حوالے سے عنقریب ادارے کے بورڈ آف گورنرز سے مشاورت کریں گے۔

ٹیکنالوجی

حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ

قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اکاؤنٹ بلاک کیا گیا، ٹوئٹر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے جمعرات کو قانونی تقاضہ پورا کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگادی، اب یہ اکاؤنٹ بھارت میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

نجی ٹی وی نے برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر ضوابط کے تحت یہ ضروری ہے کہ جائز قانونی تقاضے، جیسا کہ عدالتی حکم کے تحت پورے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگادی جائے۔

 

 

خبر رساں ادارے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ امریکا اور کینیڈا جیسے ممالک میں دیکھے جانے اور رابطے کیلئے دستیاب ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ٹوئٹر اور پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تبصرے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینیٹ: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور

اپوزیشن ارکان کا احتجاج، عدلیہ پر حملہ نامنظور کے نعرے لگائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور

اسلام آباد: سینٹ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرلیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ایوان میں پیش کرنے کی تحریک جمع کرائی۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنےکی اپوزیشن کی تحریک مسترد کرنے کے بعد بل فوری طور پر منظور کرنے کی تحریک منظور کی گئی۔

اپوزیشن ارکان سینیٹ میں احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کے سامنے پہنچ گئے اور عدلیہ پر حملہ نامنظور کے نعرے لگائے۔

اس دوران سینیٹ سکیورٹی نے حکومتی اور اپوزیشن بینچز کے درمیان حصار بنالیا جس کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔

بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا،  بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 5 رکنی بنچ ہو یا فُل کورٹ،ہمیں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 5 رکنی بنچ ہو یا فُل کورٹ،ہمیں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ انتخابات آئین میں فراہم کردہ مدت 90 روز کےدوران ہورہے ہیں یا نہیں؟

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی 2اسمبلیاں تحلیل کرنے سے قبل اپنے چوٹی کے آئینی ماہرین سے مشاورت کی اور ان سب کی متفقہ رائے تھی کہ انتخاب کے90روز میں انعقاد کےحوالے سےمتعلقہ آئینی شق کو پھلانگنا ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کی امپورٹڈ سرکار، اسکے سرپرست اور ایک نہایت متنازعہ الیکشن کمیشن اب آئین کا کھلا مذاق اڑانےپر اتر آئےہیں۔

مزید کہا کہ دستور کے مختلف حصوں/شقوں کو خود کیلئے قابلِ عمل جبکہ دیگر کو ناقابلِ نفاذ قرار دیکر یہ گروہ دراصل پاکستان کی اساس پر حملہ آور ہے جو آئین و قانون کی حکمرانی پر استوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے اس حد تک خوفزدہ اور اپنےسزایافتہ مجرم قائدین کو بچانےکیلئےاس قدر بے چین ہیں کہ دستور و قانون کی حکمرانی کی آخری علامت تک کو مٹانے پر آمادہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll