دبئی : متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز اپنے خلائی پروگرام میں اگلے دو خلابازوں کا نام چنا ہے ،جن میں ملک کی پہلی عرب خاتون خلاباز نورالمطروشی شامل ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ملک کے خلاباز گروپ کے لیے مزید دو خلابازوں کا انتخاب کرلیا ہے جن میں ملک کی پہلی عرب خاتون خلاباز بھی شامل ہیں ۔
متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سنیچر کو ایک ٹویٹ میں اس بات کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم نے دو نئے اماراتی خلابازوں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں عرب دنیا کی پہلی خاتون خلاباز نورا المطروشی اور ان کے ساتھ محمد الملا شامل ہیں۔ان دونوں خلابازوں کا انتخاب چار ہزار درخواست دہندگان میں سے کیا گیا اور ان خلابازوں کی ٹریننگ جلد ناسا کے خلائی پروگرام میں شروع ہوجائے گی۔
We announce the first Arab female astronaut, among two new astronauts, selected from over 4,000 candidates to be trained with NASA for future space exploration missions. Congratulations Noura Al Matrooshi and Mohammed Al Mulla. pic.twitter.com/bfyquyzqAJ
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) April 10, 2021
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دونوں ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ناسا کے جانسن اسپیس سنٹر میں تربیت حاصل کریں گے۔ نورا المطروشی اور محمد الملا کے انتخاب کے بعد امارات کے خلابازوں کی کل تعداد چار ہوگئی ہے۔
گذشتہ برس 20 جولائی کو یواے ای کے عرب دنیا کے پہلے خلائی مشن "ہوپ پروب" نے مریخ کے لیے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ امارات کے اس خلائی مشن کو " ہوپ پروب " کا نام دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 2019ء میں یو اے ای سے تعلق رکھنے والی میجرہزاالمنصوری نے ایک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر آٹھ روز گزارے تھے۔ وہ بیرون ملک کسی مشن کے ساتھ خلا میں جانے والی یو اے ای کی پہلی خلانورد تھیں۔
واضح رہے کہ یو اے ای نے 2024ء میں اپنی بغیرانسان خلائی گاڑی کو چاند پر بھیجنے کا بھی اعلان کررکھا ہے۔یو اے ای نے قبل ازیں 2017ء میں مریخ پر ایک انسانی بستی بسانے کا بھی اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ مریخ مشن کا اعلان 2014 میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں اور احتجاج سے ہونے والے کی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 13 گھنٹے قبل
گورنر کے اعتراضات مسترد،خیبرپختونخوا حکومت نے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ منظور کر لیا
- 11 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ نے سنگین غفلت پرایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹادیا
- 11 گھنٹے قبل
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل
سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے
- 11 گھنٹے قبل
ترکیہ :ہوٹل میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 13 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے، اعلامیہ جاری
- 10 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کےتحریری مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے، عرفان صدیقی
- 10 گھنٹے قبل
چیمپئینز ٹرافی :آئی سی سی کا بھارت کو دوٹوک جواب،بھارتی بورڈ نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا
- 11 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں آمد پر اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
- 12 گھنٹے قبل
سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روزاضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا رواں ماہ کے آخر تک لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل