جی این این سوشل

پاکستان

کوئٹہ  کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکہ

پولیس کے مطابق دھماکا گلستان روڈ پر قائم موسیٰ چیک پوسٹ پر کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ  کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کوئٹہ  کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی موصول اطلاعات کے مطابق دھماکا آج بروز اتوار 5 فروری کو کوئٹہ کے مصرف گلستان روڈ پر ہوا ہے، جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جب کہ تین زخمیوں کو بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکا گلستان روڈ پر قائم موسیٰ چیک پوسٹ پر کیا گیا ہے۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، مزید تفصیلات شامل کی جائیں گی

پاکستان

نواز شریف کی این اے 130 لاہور سے کامیابی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج

تحریک انصاف کی یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف کی این اے 130 لاہور سے کامیابی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج

سابق وزیراعظم نوازشریف کی این اے130سےکامیابی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے۔

نواز شریف کی انتخابی عذرداری پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل سماعت کرے گا۔

انتخابی عذرداری میں یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

 سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو معاملہ حل کرنے کا حکم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

 سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ حلیم عادل شیخ وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کب جلسہ کرنا چاہتے ہیں؟ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم 28 اپریل کو کراچی میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ہم نے متعلقہ ڈی سی اور انتظامیہ کو بھی درخواستیں دی ہیں لیکن اجازت نہیں دی جا رہی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ انتطامیہ کو کیا اعتراض ہے؟ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ہم معاملات کو دیکھ رہے ہیں، اجازت کے حوالے سے باہمی رابطے جاری ہیں۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو ایک ہفتے میں معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلے سے عدالت کو آگاہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک سعودیہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگی، اسحاق ڈار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک سعودیہ  تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری سے نہ صرف گہری قابل قدر شراکت داری کو تقویت ملے گی بلکہ یہ علاقائی امن و استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گی ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں ، ان برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں ، سعودی وفد کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مستقل روابط کو واضح کرتی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ہدف سرمایہ کاروں بالخصوص سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ماحول پیدا کرتے ہوئے پاکستان کو اقتصادی سرگرمی اور اور جدت کے حامل مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگی۔

وزیر خارجہ ڈار نے کہا کہ پاکستان زرخیز زرعی زمین، فعال افرادی قوت ،معدنی وسائل ، متحرک آئی ٹی سیکٹر اور شمسی، ہائیڈرو اور ونڈ جیسی قابل تجدید توانائی کے وافر امکانات سے مالا مال ہے۔ پاکستان کی زرخیز زمین نے زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ پروسیسنگ میں بے شمار مواقع فراہم کئے ہیں۔ آبی وسائل کا ایک وسیع نیٹ ورک پاکستان کے لیے ریجنل فوڈ باسکٹ بننے کے امکانات پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کان کنی کے شعبہ بالخصوص تانبا ،سونا اور قیمتی معدنیات سے معروف ٹیتھیان بیلٹ میں بہت زیادہ مواقع پائے جاتے ہیں جن سے بھی تک استفادہ نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقین کو دسیتیاب وافر مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اجلاس میں  سعودی وزیر برائے پانی و زراعت انجینیر عبدالرحمن عبدالمحسن آل فضلی ، صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر، بندر ابراہیم الخریف، معاون وزیر برائے سرمایہ کاری، ابراہیم بن یوسف المبارک؛ سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ، محمد مازیاد التویجری اور وزارت توانائی اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے سینئر حکام شامل ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll