Advertisement
ٹیکنالوجی

پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف نیٹ فلکس کا کریک ڈاؤن شروع

اگر آپ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ دوستوں یا رشتے داروں سے شیئر کرتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ اس کے خلاف کمپنی نے عالمی کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 9th 2023, 8:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف نیٹ فلکس کا کریک ڈاؤن شروع

نیٹ فلکس کی جانب سے کئی ماہ سے کہا جا رہا تھا کہ 2023 کی پہلی سہ ماہی سے نیٹ فلکس اکاؤنٹ کا پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین کے خلاف دنیا بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز ہوگا۔

اب یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ابتدائی طور پر کینیڈا، نیوزی لینڈ، پرتگال اور اسپین میں نیٹ فلکس پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین سے اضافی فیس لی جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 4 ممالک میں 'ایکسٹرا ممبر سب اکاؤنٹ فیس' نامی کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔

پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف اقدامات کی آزمائش گزشتہ سال سے لاطینی امریکا کے چند ممالک میں کی جا رہی تھی، جہاں گھر یا پرائمری لوکیشن سے باہر اکاؤنٹ استعمال ہونے پر اضافی فیس لی جارہی ہے۔اب دنیا بھر میں باقاعدہ کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے جسے آنے والے ہفتوں میں دیگر ممالک تک توسیع دی جائے گی۔

اس کریک ڈاؤن کے دوران پاس ورڈ شیئر کرنے والے افراد سے فی اکاؤنٹ کینیڈا میں 8 کینیڈین ڈالرز (1627 پاکستانی روپے)، نیوزی لینڈ میں 8 نیوزی لینڈ ڈالرز (1388 پاکستانی روپے)، پرتگال میں 4 یورو (1173 پاکستانی روپے) جبکہ اسپین میں 6 یورو (1760 پاکستانی روپے) اضافی فیس لی جائے گی۔

فی الحال کمپنی کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دیگر ممالک میں اس طرح کا کریک ڈاؤن کب تک شروع کیا جائے گا۔ البتہ جنوری 2023 کے آخر میں کمپنی یہ بتایا تھا کہ وہ کیسے ایک اکاؤنٹ کو مختلف افراد کو استعمال کرنے سے روکے گی۔

ان تفصیلات کے مطابق کسی گھر یا پرائمری لوکیشن میں نہ رہنے والے افراد اس جگہ کے اکاؤنٹ کو دیگر مقامات پر اسٹریمنگ مواد دیکھنے کے لیے استعمال نہیں کرسکیں گے۔ نیٹ فلکس اکاؤنٹ کو اب بھی شیئر کرنا ممکن ہوگا مگر ایک گھر کے اندر۔

اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کی ڈیوائسز اس جگہ کے وائی فائی سے منسلک ہوں، اس مقصد کے لیے کمپنی کی جانب سے صارفین کو پرائمری لوکیشن کے وائی فائی سے کنکٹ کرنے کا کہا جائے گا۔ صارفین کو پرائمری لوکیشن پر ہر 31 دن میں کم از کم ایک بار اپنی ڈیوائسز سے نیٹ فلکس پر سائن ان ہونا ہوگا، جس کے بعد کمپنی کی جانب سے ڈیوائس پر نیٹ فلکس تک رسائی بلاک نہیں کی جائے گی۔

جو فرد کسی مختلف جگہ پر غیر متعلقہ ڈیوائس سے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کی کوشش کرے گا، اس کی سروس تک رسائی روک دی جائے گی۔ گھر سے باہر اگر صارف کسی نئی ڈیوائس پر نیٹ فلکس پر سائن ان ہونا چاہتا ہے تو اس مقصد کے لیے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا۔

ایسے صارفین کی جانب سے سائن ان ہونے کے لیے کمپنی سے ایک عارضی کوڈ فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی، جس سے انہیں 7 دن تک گھر سے باہر اکاؤنٹ تک رسائی مل جائے گی۔

Advertisement
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 7 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • a day ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 5 hours ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • a day ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 10 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • a day ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 11 hours ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 10 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 8 hours ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • a day ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 days ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • a day ago
Advertisement