نوازشریف اور مریم نواز کا کردار قوم کے سامنے لانا چاہتا ہوں، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار
جو کچھ سہا اور نظر انداز کیا وہ عوام کے سامنے رکھوں گا،نوازشریف ہم سے زیادہ اہل نہیں تھے،لیکن جن 20 لوگوں نے نوازشریف کو پارٹی صدر بنایا تھا ان میں سے کوئی بھی ان کے ساتھ نہیں رہا،میں ہی وہ شخص تھا جو 34 سال نوازشریف کا بوجھ اٹھاتا رہا۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ حلقے کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جو کچھ میں نے سہا اور برداشت کیا وہ عوام کے سامنے لانا چاہتا ہوں۔جو کچھ میں نے نظر انداز کیا، جو کچھ میری پارٹی بالخصوص میاں نوازشریف اور ان کی بیٹی کا کردار قوم کے سامنے لانا چاہتا ہوں۔
ان کے ساتھ اپنے اختلافات سے متعلق ایک ایک لفظ قوم کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔یہ ایک ہجاب ہے جو مجھے زیادہ زبان کھولنے سے منع کرتا ہے۔34 سال میں جماعت کی ایک ایک اینٹ میں نے رکھی۔ایک وقت ایسا بھی تھا جب حالات اتنے خراب تھے کہ ہمیں جنرل کونسل کی میٹنگ کے لیے اسلام آباد اور پنڈی میں کوئی ہوٹل جگہ دینے کو تیار نہیں تھا۔
نوازشریف ہم سے زیادہ اہل نہیں تھے ، ہم سے زیادہ سیاسی ذہن کے مالک نہیں تھے لیکن ہم 20 سینئر لوگوں کی وجہ سے وہ پارٹی صدر بنے اور آج ان بیس لوگوں میں سے ایک بھی نوازشریف کے ساتھ نہیں ہے۔ یا تو وہ نوازشریف کو چھوڑ چکے یا پھر نوازشریف نے انہیں چھوڑ دیا، صرف میں ہوں جو 34 سال نوازشریف کا بوجھ اٹھاتا رہا۔میں جب نوازشریف سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر رہا ہوں تو ان کا مجھ پر کوئی قرض نہیں ہے.
یال رہے کہ سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ سے رابطے اب بھی ہیں لیکن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران سے دوستی ضرور ہے لیکن تحریک انصاف میں شامل ہوئے تو دوستی کا تعلق متاثر ہوسکتاہے ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چوہدری نثار نے 2018ء میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا، جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان
- 7 hours ago

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 13 hours ago

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 14 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 14 hours ago

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 12 hours ago

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 13 hours ago

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری
- 7 hours ago

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 9 hours ago

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 13 hours ago

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 9 hours ago

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 14 hours ago

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 13 hours ago






