جی این این سوشل

پاکستان

7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، وزیر داخلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم فضائیہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، ہمارے شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے عمرا یوب کا استعفی کا منظور کر لیا

عمر ایوب نے ایک مہینہ قبل بانی پی ٹی آئی کو اپنا استعفی بھجوایا تھا جو کہ منظور نہیں کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی  نے عمرا یوب کا استعفی کا منظور کر لیا

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفی منظور کرلیا گیا، انھوں نے پانچ ستمبر کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفی منظور ہونے پر کہا کہ میں نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کو بانی چیئرمین سے ملاقات میں میرا استعفی پہنچانے کا کہا تھا، میں بانی چیئرمین کا مشکور ہوں انہوں نے میرا استعفی منظور کر لیا ہے۔ 

یاد رہے کہ عمر ایوب نے ایک مہینہ قبل بانی پی ٹی آئی کو اپنا استعفی بھجوایا تھا جو کہ منظور نہیں کیا گیا تھا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190 ملین پائونڈ کا کیس ہی بنتا،وکیل بانی پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم سے متعلق کیس کے فیصلے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رعایت طلب کر لی۔

نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بریت کی درخواست دائر کرد ی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190 ملین پائونڈ کا کیس ہی بنتا، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے۔عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا اگر عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جا سکتی ہے، جس پر وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا ہے، عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بریت پر سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کرنے کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کو بحال کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، اسرائیلی حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے حلیمہ السعدیہ سکول پر اسرائیلی حملوں میں 8 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، اسرائیلی حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں پٹی میں آگ اور خون کی ہولی جاری، گزشتہ دو روز میں اسرائیلی حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید، 162 افراد زخمی ہوگئے ، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں جارحیت میں امریکی سماجی کارکن خاتون ہلاک ہوگئی، امریکی سماجی کارکن اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف مظاہرے میں شریک ہونا چاہتی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے حلیمہ السعدیہ سکول پر اسرائیلی حملوں میں 8 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے، نصیرات پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کے فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے۔

بوریج پناہ گزین کیمپ میں ایک عمارت پر بم باری سے 4 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہوئے، اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے تل الحوا میں رہائشی علاقوں پر فائرنگ کی، رفاہ میں اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد 2فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار 939 فلسطینی شہید اور 94ہزار 616 زخمی ہو چکے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll