جی این این سوشل

پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے کی اجازت دے دی

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، عمر ایوب اور شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی نے رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے کی اجازت  دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے موجودہ سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق  رؤف حسن کو سیکریٹری اطلاعات کے عہدے ہٹائے جانے کا امکان ہے جبکہ نئے سیکرٹری اطلاعات کیلیے شیخ وقاص اکرم کا نام سر فہرست ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رؤف حسن پر کچھ پارٹی رہنماؤں نے عدم اعتماد کیا تھا۔

یاد رہے کہ بانی نے پارٹی انتظامی ڈھانچے سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے ان کو سیکرٹری جنرل کیلیے نامزد کر دیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، عمر ایوب اور شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔

علاوہ ازیں، رؤف حسن کی سربراہی میں تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے گا جو حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجرا اور انتخابی معاملات دیکھے گا۔

پاکستان

اسرائیلی اخبار نے عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات کیلئے موزوں قرار دے دیا

اسرائیلی اخبار میں شائع کالم کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے فلسطینیوں کی تحریک آزادی کا دیگر اسلامی ممالک کے مقابلے میں مضبوط ترین حامی رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی  اخبار نے عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات کیلئے موزوں قرار دے دیا

ااسرائیل کے نامور اخبار نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے لیے موزوں ترین شخصیت قرار دے دیا۔

اسرائیلی اخبار میں شائع کالم کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے فلسطینیوں کی تحریک آزادی کا دیگر اسلامی ممالک کے مقابلے میں مضبوط ترین حامی رہا ہے، ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بطور وزیراعظم عمران خان نے عوامی سطح پر بارہا فلسطین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صیہونی ریاست کے پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کے نظریے کی مخالفت کی اور کہا کہ جب تک فلسطین کا معاملہ حل نہیں ہوتا تو اس وقت تک پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے۔

اس کی  جڑیں پاکستانی معاشرے اور آئین میں رچی بسی ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر فلسطینیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  ٹائمز آف اسرائیل کے آرٹیکل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے گولڈ اسمتھ فیملی سے رشتہ داری خاص طور پر جمائمہ گولڈ اسمتھ سے ازدواجی تعلق ایک حقیقت ہے۔ 

اخبار میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیل اور پاکستان کے تعلقات کی موجودہ نوعیت کو بدل سکتے ہیں۔

اسرائیلی اخبار نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے لیے موزوں شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے مدت اقتدار میں خارجہ تعلقات میں عملی نقطہ نظر کو اپنایا گیا۔ 

اخبار کے مطابق عمران خان اسرائیل کے بارے میں پاکستان کے مؤقف پر نظرثانی کے لیے زیادہ کھلے ہو سکتے ہیں، اسرائیل اور اتحادیوں کو یقینی بنانا چاہیے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بستیوں کے خلاف احتجاج کرنے والی ترک نژاد امریکی خاتون کو ہلاک کر دیا

 ترک نژاد امریکی خاتون کو جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے پر  اسرائیلی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بستیوں کے خلاف احتجاج کرنے والی ترک نژاد امریکی خاتون کو ہلاک کر دیا

 ترک نژاد امریکی خاتون کو جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے پر  اسرائیلی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فوج نے فائرنگ کا اعتراف کیا۔

ترکی نے خاتون کی شناخت Aysenur Ezgi Eygi کے نام سے کی، ترکی نے بھی اس خاتون کی موت کی مذمت بھی کی، جب کہ امریکہ نے اسے "افسوسناک" واقعہ قرار دیا اور اپنے اتحادی اسرائیل پر تحقیقات کے لیے دباؤ ڈالا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

لاہور میں اسموگ کی شرح میں اضافہ ہونے لگا

لاہور کے اضلاع کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا، لاہور میں اسموگ کی شرح مضر صحت، جان لیوا اور خطرناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں اسموگ کی شرح میں اضافہ  ہونے لگا

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں اسموگ کی شرح مضر صحت، جان لیوا اور خطرناک ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے لوگ اسموگ سے اچھی طرح واقف ہیں، گزشتہ سالوں سے اسموگ کا معاملہ شروع ہوا جو بڑھتا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے اضلاع کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا، لاہور میں اسموگ کی شرح مضر صحت، جان لیوا اور خطرناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اسموگ ساڑھے 400 انڈیکس تک بھی گیا ہے، اسموگ کا 150 سے زیادہ انڈیکس جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے، قصور، شیخوپورہ اب نارووال بھی اسموگ کی لپیٹ میں آرہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ لاہور کے اندر جمع ہو کر سردی میں متاثر کرتی ہے، اسموگ میں جان لیوا کینسر کے اثرات بھی پائے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll