Advertisement
پاکستان

شیخ رشید کی تھانہ مری مقدمے میں ضمانت بعداز گرفتاری منظور

عدالت نے آج صبح ضمانت بعد از گرفتاری کا فیصلہ محفوظ کیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 11th 2023, 7:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شیخ رشید کی تھانہ مری  مقدمے  میں ضمانت بعداز گرفتاری منظور

اسلام آباد : مری مقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور ہوگئی 

تفصیلات کے مطابق علاقہ میجسٹریٹ تھانہ مری  محمد ذیشان نے درخواست ضمانت منظور کی ہے ۔ شیخ رشید کی ضمانت پچاس ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض منظور ہوئی ہے ، 

واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید کو ایک اور بڑی خوشخبری ملی ہے جب این اے 62 راول پنڈی کے ریٹرنگ افسر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی آج بروز ہفتہ 11 فروری کو منظور کرلیے گئے ہیں۔

این اے 62 راول پنڈی کے ریٹرنگ افسر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی آج بروز ہفتہ 11 فروری کو منظور کرلیے گئے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کو جیل حکام نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ریٹرنگ افسر کے سامنے پیش نہیں کیا گیا، جب کہ شیخ رشید کی جانب سے نمائندہ اسکروٹنی کے عمل میں شریک ہوا۔

شیخ رشید کو اسکروٹنی کيلئے ريٹرننگ افسر کے دفتر پيش نہيں کيا جا سکا ، تاہم ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔ جیل حکام نے ریٹرننگ افسر کو خط کے ذريعے آگاہ کيا کہ شیخ رشید کو سیکيورٹی خدشات پر آر او دفتر نہیں لا سکتے۔

شیخ رشید احمد کے نمائندے نے اسکروٹنی کے عمل میں شرکت کی۔ ریٹرننگ افسر نے شیخ رشید کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کيلئے آج طلب کيا تھا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں نمائندہ شیخ راشد شفیق نے کہا کہ کل رات سات بجے جیل سے فون آیا کہ ہم شیخ رشید کو پیش نہیں کر رہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شیخ رشید احمد کی غیر موجودگی میں تمام کارروائی قانونی طریقے سے پوری کی گئی، جس کے بعد آر او صاحبہ نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں۔

اس موقع پر شیخ راشد شفیق نے الزام عائد کیا کہ شیخ رشید کے ایک ہزار سے زائد بینرز ہٹائے جا رہے ہیں۔ مری سے واپسی پر بھی شیخ رشید کو کسی سے ملوانے لے کر گئے، جس پر شیخ رشید نے واضح کردیا ہے کہ رات کے اندھیرے میں کسی سے نہیں ملوں گا۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 3 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 4 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 3 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
Advertisement