پاکستان

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلیں ، پی ٹی آئی پاور شو کیلئے تیار

اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےکہا جلسہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے نئی جگہ کا این او سی جاری کیا گیا، جیسے بھی ممکن ہو کارکن پہنچیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 7th 2024, 8:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد : پی ٹی آئی نے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلیں ، پی ٹی آئی پاور شو کیلئے تیار

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ کل ہوگا، سنگجانی کے قریب ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، مرکزی قیادت نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف پاورشو کے لئے تیار ہے ، جلسہ گاہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔ مرکزی قیادت نے جلسہ گاہ کا بھی دورہ کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےکہا جلسہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے نئی جگہ کا این او سی جاری کیا گیا، جیسے بھی ممکن ہو کارکن پہنچیں۔ آج رات جلسے کی چاند رات ہوگی۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا پرامن جلسہ ہوگا، یہ لانگ مارچ یا دھرنا نہیں ہوگا، انتظامیہ راستے میں رکاوٹ نہ ڈالے ، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ہر رکن اسمبلی کو ایک ہزار کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پرشاہ محمود قریشی نے کہااسلام آباد جلسہ ہرصورت ہوگا،آج ہم دھوپ میں ہیں کل آپ ہوسکتے ہیں۔