جی این این سوشل

دنیا

اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف متحد ہونا چاہیے ، ترک صدر

ترک صدر طیب اردگان نے اس ہفتے انقرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی میزبانی کی اور انہوں نے غزہ جنگ اور اپنے طویل منجمد تعلقات کو مزید بحال کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف متحد ہونا چاہیے ، ترک صدر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

استنبول : ترک صدر طیب اردگان نے ہفتے کے روز کہا کہ اسلامی ممالک کو اسرائیل کی طرف سے توسیع پسندی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف اتحاد بنانا چاہیے۔

انہوں نے یہ تبصرہ بیان کرنے کے بعد کیا کہ فلسطینی اور ترک حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک ترک نژاد امریکی خاتون کی ہلاکت جو جمعہ کے روز اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کے خلاف احتجاج میں حصہ لے رہی تھی۔

طیب اردگان نے استنبول کے قریب اسلامی اسکولوں کی ایسوسی ایشن کی ایک تقریب میں کہا کہ اسرائیلی تکبر، اسرائیلی ڈاکوؤں اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کا واحد قدم اسلامی ممالک کا اتحاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ اقدامات جو ترکی نے مصر اور شام کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے ہیں ان کا مقصد توسیع پسندی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف یکجہتی کی لکیر بنانا ہے،جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لبنان اور شام کو بھی خطرہ ہے۔

ترک صدر طیب اردگان نے اس ہفتے انقرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی میزبانی کی اور انہوں نے غزہ جنگ اور اپنے طویل منجمد تعلقات کو مزید بحال کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جو 12 سالوں میں اس طرح کا پہلا صدارتی دورہ تھا۔

پاکستان

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی مقاصد کے لیے 4.8 ملین ایکڑ اراضی کی نشاندہی

گرین پاکستان انیشیٹو کا بنیادی مقصد جدید کارپوریٹ فارمنگ کے ساتھ ساتھ چھوٹے کسانوں کی مدد کرنا ہے، جو پاکستان کے زرعی شعبے کا پچانوے فیصد ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی مقاصد کے لیے 4.8 ملین ایکڑ اراضی کی نشاندہی

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی مقاصد کے لیے 4.8 ملین ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک 0.9 ملین ایکڑ اراضی الاٹ کی جا چکی ہے جس میں پنجاب میں 811,619 ایکڑ، سندھ میں 52,713 ایکڑ، بلوچستان میں 47,606 اور خیبرپختونخوا میں 74,140 ایکڑ اراضی شامل ہے۔

چولستان میں کارپوریٹ فارمنگ شروع ہو چکی ہے اور اب تک دو لاکھ ایکڑ اراضی کا معاہدہ ہو چکا ہے۔

گرین پاکستان انیشیٹو کا بنیادی مقصد جدید کارپوریٹ فارمنگ کے ساتھ ساتھ چھوٹے کسانوں کی مدد کرنا ہے، جو پاکستان کے زرعی شعبے کا پچانوے فیصد ہیں۔

گرین ایگری مال کسانوں کو کھاد، بیج اور دیگر زرعی مواد فراہم کرنے کا ایک ون اسٹاپ سینٹر ہے۔ اگلے دو سالوں میں ملک بھر میں ڈھائی سو مزید گرین ایگری مالز قائم کیے جائیں گے۔

گرین پاکستان واٹر مینجمنٹ زرعی پانی کے بہتر انتظام کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور زیر زمین پانی کے ذخائر کے تحفظ کے لیے قوانین متعارف کروا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر مالکن کا تشدد، ہسپتال منتقل

یہ واقع ایئر پورٹ کے قریب ایک بجی ہائوسنگ سوسائٹی میں پیش آیا، پولیس 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر مالکن کا تشدد، ہسپتال منتقل

لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر مالکن نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے باعث دونوں ماں بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقع ایئر پورٹ کے قریب ایک بجی ہائوسنگ سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون کی جانب سے اپنے گھر میں کام کرنے والی ماں اور بیٹی پر مبینہ تشدد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ بچی کی حالت بگڑنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے ملزمہ کو فوری گرفتار کر کے گھریلو ملازمہ ماں بیٹی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ملازمہ نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ گھر کی مالکن ڈنڈوں سے تشدد کرتی اور گرم پانی زبردستی پلاتی تھی۔پولیس نے ملازمہ کے بیان پر گھر کی مالکن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بستیوں کے خلاف احتجاج کرنے والی ترک نژاد امریکی خاتون کو ہلاک کر دیا

 ترک نژاد امریکی خاتون کو جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے پر  اسرائیلی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بستیوں کے خلاف احتجاج کرنے والی ترک نژاد امریکی خاتون کو ہلاک کر دیا

 ترک نژاد امریکی خاتون کو جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے پر  اسرائیلی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فوج نے فائرنگ کا اعتراف کیا۔

ترکی نے خاتون کی شناخت Aysenur Ezgi Eygi کے نام سے کی، ترکی نے بھی اس خاتون کی موت کی مذمت بھی کی، جب کہ امریکہ نے اسے "افسوسناک" واقعہ قرار دیا اور اپنے اتحادی اسرائیل پر تحقیقات کے لیے دباؤ ڈالا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll