جی این این سوشل

تجارت

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے ساتھ ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 9پیسے سستا ہوا ،سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278.77 روپے سے کم ہوکر 278.68 روپے پر بند ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے ساتھ ڈالر کی قیمت میں کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 15پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،147 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 252 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 76 کروڑ 22 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 16 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,154 جبکہ کم ترین سطح 78,578 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 9پیسے سستا ہوا ،سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278.77 روپے سے کم ہوکر 278.68 روپے پر بند ہوا۔

 

صحت

بلوچستان : کانگو وائرس کے مزید 2 کیسزمیں اضافہ

رواں سال کانگو وائرس کے متاثرین کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان : کانگو وائرس کے مزید 2 کیسزمیں اضافہ

کوئٹہ : بلوچستان میں کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبے میں مزید 2 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال کانگو وائرس کے متاثرین کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے 55 سالہ عبدالحمید اور لورالائی کے 60 سالہ خان محمد کو کانگو وائرس کے شبے میں فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا تھا۔ ان دونوں مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کانگو وائرس ایک مہلک بیماری ہے جو چیچڑوں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ اس بیماری میں متاثرہ شخص کو شدید بخار، سردرد، اور خون بہنے کی شکایات ہوتی ہیں۔

رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ صحت کے حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ : نیب ترامیم کیس کا فیصلہ 6 ستمبر کو سنایا جائے گا

عدالت نے وفاقی حکومت کی اپیل پر 6 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ  :  نیب ترامیم کیس کا فیصلہ 6 ستمبر کو سنایا جائے گا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کا فیصلہ 6 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کا فیصلہ 6 ستمبر کو سنایا جائے گا جب کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام فریقین کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت کی اپیل پر 6 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے فیصلے کے خلاف پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت اپیل دائرکی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسوں کے حوالے سے تیاری کا آغاز

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے پارٹی قائدین اس بار ہر مقام پرجلسہ کرنے پر متفق ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسوں کے حوالے سے تیاری کا آغاز

پاکستان تحریک انصاف نے جلسوں کے حوالے سے تیاری کا آغاز کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی8ستمبر کو اسلام آباد سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرے گی، پی ٹی آئی نے اگلے جلسے کا بھی پلان تیار کر لیا، پی ٹی آئی 12 ستمبر کو کے پی کے کرک میں جلسہ کرے گی۔
پی ٹی آئی پنجاب میں 20 ستمبر کو جلسہ کرے گی، پنجاب میں جلسہ لاہور میں ہو گا، پی ٹی آئی نے جلسوں کی تیاری کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے پارٹی قائدین اس بار ہر مقام پرجلسہ کرنے پر متفق ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll