وزیر اعظم شہباز شریف کا شام کے ہم منصب سے رابطہ،زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
مشکل وقت میں اپنے شامی بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے،شہباز شریف


وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شام کے وزیرِ اعظم حسین آرنوس کو ٹیلی فون کر کے شام میں زلزلے سے شدید جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے حسین آرنوس کی ہمشیرہ، ان کے 11 بچوں، پوتوں اور نواسوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا، وزیر اعظم نے مرحومین کیلئے بلندیٔ درجات اور سوگواروں کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی، پاکستان کی طرف سے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی زلزلہ زدگان کیلئے امداد پر مشتمل ایک خصوصی طیارہ شام بھیج چکا ہے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی ایک طبی ٹیم بھی بہت جلد شام پہنچے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ شام میں المناک نقصان پر پاکستانی عوام گہرے رنج و غم میں مبتلا ہیں، شامی بھائیوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں گے، شام میں پاکستان کے سفیر اس سلسلے میں شامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں پر مشتمل قافلہ بھی جلد روانہ کیا جائے گا، مشکل وقت پاکستان اپنے شامی بہن بھائیوں کی ہرممکن مدد کرے گا۔
شام کے وزیراعظم نے اس مشکل گھڑی میں شامی عوام سے اظہار یکجہتی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 35 منٹ قبل

چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے ملازمین کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کیلئے ایک منفرد منصوبہ شروع کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 39 منٹ قبل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا
- 6 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 2 گھنٹے قبل

جلالپور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہٹادیا گیا، مکرم خان نئے اے سی تعینات
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

یوٹیوب نے ایک نیا ملٹی لینگوئج آڈیو فیچر متعارف کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

انڈونیشیا: شدید بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کر دی
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں پیش پیش
- 5 گھنٹے قبل