جی این این سوشل

کھیل

ترکیہ، شام میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے رونالڈو نے اپنی جرسی فروخت کردی

کرسٹیانو رونالڈو کی جرسی 2 دو لاکھ 12 ہزار 450 ڈالر (5 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترکیہ، شام میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے رونالڈو نے اپنی جرسی فروخت کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 لیونل میسی کے بعد پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو سمیت ترکیہ کے متعدد فٹبالرز شام اور ترکیہ میں آئے تباہ کن زلزلوں سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی امداد کیلئے سامنے آگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کی جرسی 2 دو لاکھ 12 ہزار 450 ڈالر (5 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی ہے، جس کی رقم وہ زلزلہ متاثرین کو دیں گے۔

قبل ازیں ترکیہ اور فٹبال کلب اٹلانٹا کے پلئیر میرح ڈیمیرل نے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کیلئے لیونل میسی سمیت متعدد فٹبالرز سے اپنی ذاتی جرسیاں عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب یورپی فٹبال ایسوسی ایشنز یونین کی جانب سے بھی ترکیہ اور شام میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کیلئے تقریبا 2 لاکھ 14 ہزار ڈالر کا عطیہ دی جاچکی ہے۔

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی

پاکستان میں بھی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا،  16 ستمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع  ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد کمی ہوگئی ،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 70.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی ۔  

خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 5 روز میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.96 ڈالر فی بیرل کمی  ہوئی  ،جس کے بعد عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی قیمت 73.98 ڈالر فی بیرل پر آگئی  ،گزشتہ 5 روز  کے دوران  برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.94 ڈالر کمی ریکارڈ  کی گئی ہے،دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم سطح پر ہیں، 

کمی امریکہ، چین میں تیل کی کھپت سے متعلق خدشات پر ہوئی ۔ 

ذرائع کا کہناہے پاکستان میں بھی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا،  16 ستمبر سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع  ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کا ٹیکس چوری کا اعتراف

ہنٹر بائیڈن نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران 1.4 ملین ڈالر ٹیکس ادا کرنے میں ناکامی سے متعلق 9 الزامات کا اعتراف کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدر  کے بیٹے ہنٹر بائیڈن  کا ٹیکس چوری کا   اعتراف

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری کے مقدمے میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

54 سالہ ہنٹر بائیڈن نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران 1.4 ملین ڈالر ٹیکس ادا کرنے میں ناکامی سے متعلق 9 الزامات کا اعتراف کیا۔

ہنٹر بائیڈن نے اعترافی جرم کی درخواست مقدمے کی سماعت سے چند گھنٹے پہلے عدالت میں جمع کرائی تھی، انہیں امید تھی کہ جرم قبول کرنے کے بعد عدالت ایسا معاہدہ کر سکتی ہے جس میں انہیں جیل نہ جانا پڑے۔اعترافی جرم کے بعد ہنٹر بائیڈن کو 17 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر سے زائد جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ میں اپنے خاندان کو مزید تکلیف، پرائیویسی پر مزید حملے اور غیر ضروری شرمندگی کا شکار نہیں کروں گا۔

صدر بائیڈن کے پاس اپنے بیٹے کو معاف کرنے کا اختیار ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرین جین پیئر نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ صدر کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 17 فلسطینی شہید

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 17 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی جنگ میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 17 رہی۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 7 اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کے اسرائیل پر حملے کے بعد جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 94 ہزار 4 سو 54 افراد زخمی بھی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll