جی این این سوشل

جرم

اسلام آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،4 افراد زخمی

حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے،پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،4 افراد زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چار افراد ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے معمولی تنازع کے بعد فائرنگ کی جس سے مطیع اللہ نامی شخص موقع پر جابحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ذخمیوں میں بزرگ شہری بھی شامل ہے جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان دشمنی تھی۔

پاکستان

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

عمران خان پرپنجاب کے مختلف اضلاع میں کل 48 مقدمات درج ہیں، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 بانی  چیئرمین پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

پولیس ،ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن اور نیب میں درج مقدمات اور انکوائریز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر کل 48 مقدمات درج ہیں،سرکاری وکیل نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

عمران کان پر پنجاب پولیس کی جانب سے لاہور میں 18 جبکہ شیخوپورہ میں 7 مقدمات درج ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پر گوجرانوالہ میں ایک، راولپنڈی میں 13اور اٹک میں 2 مقدمات درج ہیں، بانی پی ٹی آئی پر فیصل آباد میں 5، سرگودھا اور میانوالی میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف ایف ائی اے میں ایک اور اینٹی کرپشن پنجاب میں دو انکوائریاں زیر التوا ہیں۔

نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر نیب کے تین کیسز زیر التوا ہیں جبکہ  190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کی دو انکوائریاں زیر التوا ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت بلوچستان میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینےکا فیصلہ

خصوصی اختیارات کے تحت سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے شبہ میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل از وقت حراست میں لے سکے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت بلوچستان میں  پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج، سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینےکا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رہورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کیے ، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے شبہ میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل از وقت حراست میں لے سکے گی۔

وفاقی کابینہ نےانسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی ۔

انسداد دہشتگردی ایکٹ1997میں سیکشن ڈبل ون ڈبل ای کی ترمیم کیلئے قانون سازی ہوگی، سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کےخلاف مزید موثر آپریشن کیلئے قانونی تحفظ ملےگا، خفیہ اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی۔

جے آئی ٹیز جامع تحقیقات کریں گی اور دہشتگردوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں گی، قومی سلامتی کیلئے خطرات کے حامل افراد کو حراست میں لیا جاسکےگا، دہشت گرد سرگرمیوں کے شبہ میں مشتبہ افراد کو قبل از وقت حراست میں لیاجاسکے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان میں 50 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کا آغاز کر دیا

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کی خدمات لائق تحسین ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں 50 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کا آغاز کر دیا

معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 50 لاکھ کروم بکس تیار کرنے کے اقدام کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پہلی کروم بک پیش کی گئی۔

جمعرات کو ’’اے گوگل پاکستان آگے بڑھو ‘‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی سطح پر اور پاکستان میں گوگل کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی شراکت داری اور خدمات لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نوجوان نسل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت زیادہ قابل ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی تعلیم اور بااختیار بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اگلے پانچ سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف 25 ارب ڈالر مقرر کیا ہے جو کہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے آئی ٹی ماہرین اور صنعتکاروں سے کہا کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور فری لانسرز کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہدف کے حصول میں حکومت کی مدد کے لئے ایک منصوبہ پیش کریں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام کے بہترین مفاد میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی سے نجات کے لئے ملک کے گورننس سسٹم کو مکمل طور پر پیپر لیس اور ڈیجیٹلائز کرنے کا عزم کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے شفاف طریقے سے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کے لئے ایک نئے سیکرٹری کی خدمات حاصل کی ہیں۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان میں گوگل کی خدمات لائق تحسین ہیں، گوگل وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹائزیشن سے ہم اہداف حاصل کر سکتے ہیں ، ہم نے اپنے نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے، 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کی فنی صلاحیتوں کو مزید مربوط کرنا ہے۔سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کے لئے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ دینے سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان میں فری لانسرز کے لئے ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے وسیع مواقع موجود ہیں، گوگل ڈیٹا اینالیٹکس، مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی پر 4 سے 6 ماہ دورانیے کے کورسز کرا رہا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بھی موجود تھے۔اس موقع پر گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیاء پیسفک فرحان ایس قریشی نے وزیراعظم کو مقامی طور پر تیار کردہ پہلی کروم بک پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll