جی این این سوشل

تفریح

ہدایت کار، اداکار اور میزبان ضیامحی الدین انتقال کرگئے

ضیا محی الدین طبیعت میں ناسازی کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہدایت کار، اداکار اور میزبان ضیامحی الدین انتقال کرگئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ضیا محی الدین طبیعت میں ناسازی کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

گزشتہ دنوں ضیا محی الدین کو بخار اور پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا جہاں پر الٹراساونڈ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ انکی آنت میں خرابی پیدا ہوئی ہے جس پر انکی آنت کا آپریشن کیا گیا۔

ضیا محی الدین نیضیا محی الدین شو کے نام سے ایک سٹیج پروگرام کی میزبانی بھی کی، حکومت نے مرحوم کو 2012 کو ہلال امتیازسے بھی نوازا۔

ضیا محی الدین 20جون 1931کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، حکومت نے ضیا محی الدین کو 2012 کو ہلال امتیازسے بھی نوازا۔

ضیا محی الدین کی نماز جنازہ کراچی میں ڈیفنس فیز 4 امام بارگاہ یثرب میں بعد نماز ظہر ادا کی جائیگی

ضیامحی الدین کی خدمات کے اعتراف میں 2003 میں انھیں ستارہ امتیاز اور 2012 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا،ضیامحی الدین  نے 2004 میں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی بنیاد رکھی اور زندگی کے آخری لمحات تک نیشنل اکیڈمی آف پرفامنگ آرٹس کے سربراہ رہے۔

پاکستان

صدر مملکت دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

صدرپاکستان آصف علی زرداری لاہور میں مصروف ترین دن گزاریں گے اور صدر مملکت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے پاور شیئرنگ پر ہونے والے اجلاس کا جائزہ لیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

لاہور: صدر آصف علی زردای دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

صدر آصف زردای لاہور پہنچ کر بلوچستان میں شہید ہونے والے کیپٹن احمد قریشی شہید کی رہائش گاہ بھی جائیں گے جب کہ شہید محمد علی قریشی  کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

صدرپاکستان آصف علی زرداری لاہور میں مصروف ترین دن گزاریں گے اور صدر مملکت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے پاور شیئرنگ پر ہونے والے اجلاس کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ  صدر پاکستان آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا جائزہ بھی لیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی یونیورسٹی کو اس حوالے سے مزید اقدامات سے روک دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل

سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیر کی ڈگری سے متعلق درخواست پر ان فیئر مینز کمیٹی سفارشات اور سینڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کراچی یونیورسٹی کو اس حوالے سے مزید اقدامات سے روک دیا۔

جسٹس صلاح الدین پہنود اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل بینچ کے روبرو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیر کی ڈگری سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

دراخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ان فیئر میز کمیٹی اور سینڈیکیٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری غیر مؤثر قرار دی تھی۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیے کہ کس کی ڈگری کا کیس ہے، یونیورسٹی نے اب تک کتنے فیصلے کیے ہیں اس قسم کے؟ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سینڈیکیٹ نے غیر شفاف طریقے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے استفسار کیا کہ کب کی ڈگری ہے؟ وکیل نے موقف دیا 30 سال پرانی ڈگری ہے۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے استفسار کیا کہ  کس کی درخواست پر یہ سب ہوا ہے، کس کی شکایت پر کارروائی کی گئی ہے؟ یہ تو کہے رہے ہیں اسلامیہ لاء کالج نے خط لکھا ہے۔

جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس میں کہا کہ اس کیس سے درخواست گزاروں کا کیا تعلق ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی ہے، کراچی یونیورسٹی کو اختیار ہی نہیں ہے۔ صرف جوڈیشل کمیشن ہی کارروائی کرسکتا ہے، سینڈیکیٹ کے ایک ممبر کو پولیس 8 گھنٹے کے لیے اٹھا کر لے گئی تھی۔

جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیے کہ یہاں سیاسی باتیں نا کریں، جس کی ڈگری آپ کینسل کر رہے ہیں اس کو بلانا چاہیے، اس بندے کو نوٹس دینا چاہیے۔ جوڈیشل کمیشن میں کوئی بھی درخواست دی جا سکتی ہے وہ چیک کرا لیتے۔

عدالت عالیہ نے ان فیئر مینز کمیٹی سفارشات اور سینڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کر دیا اور عدالت نے کراچی یونیورسٹی کو اس حوالے سے مزید اقدامات سے بھی روک دیا۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 3 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

 پنجاب سےبذریعہ جی ٹی روڈ آنےوالوں کے لیے الگ روٹ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیاہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر جلسے کے لیے این او سی جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن میں 41 مختلف شرائط بھی عائدکردیں ہیں۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سےباضابطہ روٹ پلان بھی جاری کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جلسہ جی ٹی روڈ کھولے میدان سنگھجائی میں ہوگا جس کا آغاز 4 بجے جبکہ اختتام شام 7 بجے تک ہوگا، ریاست مخالف تقاریر یا نعروں کی اجازت نہ ہوگی اجازت صرف 8 ستمبر کے لیے ہے منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی شرائط کے مطابق آرگنائزر جلسے کی انٹرنل سیکیورٹی کے ذمہ دار ہونگے، جبکہ ریاست مخالف پرمبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہیں ہوگی۔

8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا، گرینڈ اپوزیشن الائنس کا فیصلہ، لاہور سمیت دیگر جلسوں کا بھی اعلان

 پنجاب سےبذریعہ جی ٹی روڈ آنےوالوں کے لیے الگ روٹ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سےنوٹیفکیشن میں کے پی، پنجاب سے بذریعہ موٹروے آنے والوں کے لیےالگ نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll