جی این این سوشل

تجارت

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی

ملک بھر میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 69 ہزار 410 روپے ہے۔

اس کے علاوہ انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 16 پیسے کے اضافے سے 269 روپے 44 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر کا بھاؤ 269 روپے 28 پیسے تھا۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 273 روپے برقرار ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 24 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار 716 پر بند ہوا۔

صحت

سندھ میں ڈینگی کے 186 کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ سب سے زیادہ ضلع شرقی میں 79 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ ضلع جنوبی 32، ضلع وسطی 29 اور ضلع کورنگی میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ میں ڈینگی کے 186 کیسز رپورٹ

کراچی: ماہ اگست کے دوران سندھ میں ڈینگی کے 186 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ماہ اگست کے دوران سندھ میں ڈینگی کے 186 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 170 کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ سب سے زیادہ ضلع شرقی میں 79 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ ضلع جنوبی 32، ضلع وسطی 29 اور ضلع کورنگی میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا کہ ضلع غربی 9، ضلع ملیر 6 اور ضلع کیماڑی میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں حیدرآباد 10، میرپورخاص 3، لاڑکانہ 2 اور حیدرآباد میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

کسی مخصوص ایف آئی آر کا حوالہ دیے بغیر عمومی ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے، رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیے کہ کسی مخصوص ایف آئی آر کا حوالہ دیے بغیر عمومی ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟ درخواست کے ساتھ کوئی آرڈر یا دستاویز نہیں لگائی گئی۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ پنجاب کے مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے، ملٹری کورٹس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہوتے ہوئے ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر ہو سکتی ہے؟ ۔

واضح رہے کہ 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

 بانی پی ٹی آئی کی جانب  سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ سابق وزیراعظم سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ ادا کر رہا ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ ادا کر رہا ہے، یہ ملک کب تک ایسے چلتا رہے گا؟

وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے اور مہنگائی کی سطح 9.6 فیصد کی سطح پر آگئی ہے، ہماری کرنسی مستحکم ہورہی ہے، پالیسی ریٹ میں بھی بتدریج کمی آرہی ہے، ہماری معیشت درست سمت میں آچکی ہے۔ کم ٹیکس دینے والوں سے گزارش ہے کہ ملک کا بوجھ سنبھالیں، تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ دے رہا ہے، یہ ملک کب تک ایسے چلتا رہے گا؟ ملک خیرات پر نہیں چلتے اس کی ترقی کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر افراط زر کی شرح میں کمی لاکر اسے سنگل ڈیجٹ پر لائے ہیں جس پر یہ مبارک باد کے مستحق ہیں، ریٹنگ ایجنسیز فچ اور موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کرنا اس امر کی غمازی ہے کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور جو چیزیں درست سمت میں جا رہی ہیں انہیں اپنانا چاہیے۔ ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز ملک کی معیشت میں اپنا حصہ شامل کریں ہم سے جو ہوسکا ان کے لیے کریں گے، آپ ہمیں مشورہ دیں آپ کے مشوروں کا جائزہ لے کر ان پر عمل درآمد بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف ڈیجیٹلائزیشن اور انفورسمنٹ سے پورا کریں گے، اس وقت ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں جب کہ تاجروں کو ہر سہولت دیں گے اور ان کے جائز مطالبات مانیں گے مگر تاجروں پر عائد ٹیکس واپس لینے کا مطلب ہےکہ ٹیکس تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ سیکٹر سے لیا جائے، ایسا نہیں ہوسکتا، سوسائٹی کے ہر شعبے کو ٹیکس اداکرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll