پی ایس ایل کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز پہلی بار ملتان میں ہوا ہے ۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے پہلے ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد چیئرمین پی سی بی سیلکشن کمیٹی نجم سیٹھی نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا سفر دبئی سے شروع ہوا تھا اور آج یہاں ہے،اگلے سال پشاور اور کوئٹہ جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے عوام کو خوش کیا ہے،پی ایس ایل 8 میں 21غیر ملکی اور14پاکستانی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے شاہین شاہ آفریدی ،حارث اور حسن علی سمیت بہت سے شاندار کھلاڑی دیئے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ لاہور والے میرے دل میں اور ملتان والے میرے ذہین میں ہیں،پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ ایونٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جارہا ہے ۔

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب گواہ کا بیان قلم بند
- 3 hours ago

بابوسر ٹاپ: سرچ آپریشن جاری، لاپتا افراد کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا
- 5 hours ago

بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر،ائیر انڈیا کی پرواز میں مسلم مسافر پر تشدد، ویڈیو وائرل
- 5 hours ago

پاک بھارت 7 مئی کی فضائی جھڑپ:پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیلات جاری
- 4 hours ago

قیدیوں کو مضر صحت کھاناکھلانے کی خبروں کے حوالے سےمحکمہ جیل پنجاب کا مؤقف سامنے آ گیا
- 5 hours ago

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
- 4 hours ago

بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے،کسی سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،بانی پی ٹی آئی
- 5 hours ago
چیک با ؤنس کیس میں سلیمان شہباز کو ریلیف ، مقدمہ معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
- 2 hours ago

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری ، سخت سیکیورٹی کے احکامات
- 6 hours ago

ایرانی صدر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
- 3 hours ago

علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے
- 5 hours ago

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 4 hours ago