جی این این سوشل

دنیا

ترکیہ زلزلہ:6 دن سے زیادہ ملبے میں زندہ بچ جانیوالے بچے کی فرمائش 

زلزلے سے اموات کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترکیہ زلزلہ:6 دن سے زیادہ ملبے میں زندہ بچ جانیوالے بچے کی فرمائش 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنیوالے 7.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ابھی بھی ریسکیو کا کام جاری ہے۔

زلزلے میں جہاں ہزاروں افراد اور بچوں نے اپنا گھر بار اور خاندان کھویا وہیں متعدد کو قدرت نے دوسری زندگی سے نوازا، ریسکیو اہلکاروں نے صوبے گازیانٹیپ میں زلزلے کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے معجزاتی طور پر 9 سالہ بچے کو زلزلے کے تقریبا 155 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by TRT World (@trtworld)

ترک میڈیا کے مطابق ملبے سے زندہ نکلنے کے بعد بچے نے ریسکیو اہلکاروں سی کہا  کہ میرے لیے اسٹرابیری آئس کریم لے کر آئیں،اس کے علاوہ اس نے 5 گیلن پانی لانے کی بھی فرمائش کی۔

جب ریسکیو اہلکاروں نے بچے سے پوچھا کہ کیا تم اتنا سارا پانی پی لو گے ؟ تو اس نے جواب دیا کہ جی پی لوں گا، مجھے بہت پیاس لگی ہے۔

تجارت

 یوٹیلیٹی سٹور زبند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ، رانا تنویر

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے،شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 یوٹیلیٹی سٹور زبند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ، رانا تنویر

وفاقی وزیربرائےصنعت و پیداوار رانا تنویر حسیننے کہا ہے کہ  یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے۔   تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے وفد  نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی ،اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی موجود تھے۔  ملاقات میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے قفد کا آگاہ کیا کہ فی الحال یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے،شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو ایس سی بند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا،تمام فیصلے ملازمین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہونگے،تمام حکومتی  ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 12 ستمبر کو رحیم یار خان این اے۔171 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کے لئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی، شکایات کے بروقت ازالہ کے لئے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اس مقصد کے لئے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 47فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت جاری، 24 گھنٹے میں صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کر کے 47 فلسطینی شہید، 94 زخمی کر دیئے۔ 

دیرالبلاح میں گاڑی پر اسرائیلی حملے سے 4 فلسطینی، سکول پر بمباری سے 11 افراد شہید ہوئے، صیہونی فورسز کی مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیوں میں شہدا کی تعداد 29 ہوگئی۔

مقبوضہ علاقے سے مزید 36 افراد گرفتار، خوراک اور پانی کی سپلائی منقطع کر دی گئی، مغربی کنارے کے علاقے جینن میں 2 اور ہیبرون میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔ 

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll