Advertisement
تجارت

پیٹرول کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان 

جمعرات سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر فروری 15 2023، 4:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیٹرول کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان 

اسلام آباد:جمعرات سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں 32 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں بھی 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا، اس طرح کل اضافہ 50 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔

پیٹرول کی قیمت 12.8 فیصد اضافے سے 281.87 روپے اور ڈیزل کی قیمت بھی 12.8 فیصد بڑھے گی اور قیمت 262.8 روپے سے بڑھ کر 295.64 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

مٹی کا تیل 217.88 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 196.90 روپے فی لیٹر ہو گی۔یہ قیمتیں ٹیکس کے حجم پر مبنی ہیں۔ ڈیزل پر لیوی جو 40 روپے فی لیٹر ہے، اسے 10 روپے بڑھا کر 50 روپے فی لیٹر پر چھوڑ دیا جائے گا۔

ان اضافے سے 850 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف ہے لیکن اس سلسلے میں 250 ارب روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔اس سے قبل حکومت نے یکم فروری سے 15 فروری تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا تھا۔

ان اضافے کی بڑی وجہ ڈالر کی شرح مبادلہ میں بے قابو اضافہ ہے جو کہ تقریبا 272 روپے ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement