Advertisement
پاکستان

صدر مملکت عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 17th 2023, 9:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھ گئے خط میں اںتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی بے حسی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط ارسال کیا ہے جس میں ان کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ صدر عارف علوی نے سکندر سلطان راجہ کو سیکشن 57 کے تحت 20 فروری کو الیکشن پر مشاورت کی دعوت دی ہے۔

خط کے متن کے مطابق صدر مملکت نے عام انتخابات جیسے اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کی بے حسی پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے ان کے پہلے خط کا بھی تاحال جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بے چینی سے انتظار کر رہا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا۔

Advertisement