جی این این سوشل

کھیل

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے دام میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ہفتے کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ 19 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار 843 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی دیکھا گیا۔

ہفتے کے روز کراچی سیت ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 38 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کے بھاؤ میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 2130 روپے ہوگئی۔

کھیل

دورہ جنوبی افریقہ: فخرزمان سمیت سینئرز کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان

بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہو گی جبکہ وائٹ بال ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا قوی امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دورہ جنوبی افریقہ: فخرزمان سمیت سینئرز کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈز پر مشاورت کا  عمل جاری ہے، جبکہ فخر زمان سمیت دوسرے سنئیرز کھلاڑیوں کی وائٹ بال ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام یا پہلے ٹی 20 میچ کے بعد دورہ جنوبی افریقہ کیلئے سکواڈز کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کے لیے مضبوط سکواڈ ہو گا، بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہو گی جبکہ وائٹ بال ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔

جبکہ چیمپئنز ٹرافی کو سامنے رکھتے ہوئے فخر زمان کو ٹیم کی ضرورت قرار دیا گیا ہے جبکہ ریڈ بال ٹیم کے لیے امام الحق کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف  کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ سینئر بلےبازوں اور باؤلرز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں آرام دیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کا کیمپ جلد جنوبی افریقہ میں لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پاکستان کی ٹیم دسمبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ اور ریڈ بال سیریز 10دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی ناکام احتجاج پر اپنی لیڈرشپ پر برس پڑے

پارٹی کو سیاسی لیڈرشپ چلائے گی یا بشریٰ بی بی، شوکت یوسفزئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی ناکام احتجاج پر اپنی لیڈرشپ پر برس پڑے

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی ناکام احتجاج پر اپنی لیڈرشپ پر برس پڑے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڑے بڑے عہدوں والے کہاں تھے؟ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور پنجاب کی لیڈرشپ کہاں تھی؟ علی امین، عمر ایوب، اسد قیصر کے سوا کوئی نہیں تھا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور حکومت سنگجانی میں احتجاج پر راضی تھے، بشریٰ بی بی نے یہ بات کیوں نہیں مانی؟ ہم ڈی چوک کیوں گئے؟ پارٹی کو سیاسی لیڈرشپ چلائے گی یا بشریٰ بی بی۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیلاروس کے صدرکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کے صدرکی  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

بیلاروس کے صدر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ۔ 

ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عالمی و علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا اور بیلا روس کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دو طرفہ روابط مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا،معزز مہمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی  قربانیوں کا اعتراف کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll