سعودی عرب کے یوم تاسیس پر 2 دن 22اور23فروری کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ یومِ تاسیس پرسرکاری اور پرائیویٹ شعبے کے ملازمین طویل اختتام ہفتہ سے لطف اندوز ہوں گے۔


تفصیلات کے مطابق 22 فروری کو تمام سعودی عرب کے سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے لیے سعودی یوم تاسیس کی تقریبات کے لیے سرکاری تعطیل ہے، یوم تاسیس کے بعد جمعرات 23 فروری کو سول سروس میں انسانی وسائل کے انتظامی ضوابط کی دفعات میں شامل افراد کے لیے چھٹی ہے۔
یادرہے کہ فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جاری کردہ شاہی فرمان کے مطابق گذشتہ سال 22 فروری کو سعودی عرب کے یومِ تاسیس کے موقع پر قومی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
حجازمیں پہلی سعودی ریاست سنہ 1727 میں امام محمد بن سعود کی قیادت میں قائم ہوئی تھی۔ ان کی حکومت 1818 تک قائم رہی تھی اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کامقام الدرعیہ اس کا دارالحکومت تھا۔امام ترکی بن عبداللہ بن محمد بن سعود بعد میں کامیاب ہوئے اورانھوں نے دوسری سعودی ریاست قائم کی جو سنہ1891 تک قائم رہی تھی۔
اس کے کئی سال بعد شاہ عبدالعزیزبن عبدالرحمن الفیصل آل سعود کامیاب ہوئے۔انھوں نے 1932 میں تیسری اور جدید سعودی ریاست کی بنیاد رکھی تھی اور اسے مملکت سعودی عربکے نام سے متحد کیا تھا۔انھوں نے نجد اور حجاز کی سلطنتوں کے اتحاد کو سعودی عرب کا نام دیا تھا۔اس کی یاد میں 23 ستمبر کو سعودی عرب کا قومی دن منایا جاتا ہے۔
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 7 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل





