جی این این سوشل

پاکستان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شاہد خاقان عباسی کے عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایل این جی ریفرنس میں اہم پیشرفت، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔ شاہد خاقان عباسی کے عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ 

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ 

پاکستان

9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی  کیس، شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔

اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ کو لاء ان آرڈر کی صورتحال کے باعث کوٹ لکھپت جیل میں پیش نا کیا جا سکا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے۔ اے ٹی سی جج نے کہا کہ دو دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پانچ اکتوبر کو پولیس پر تشدد کرنے اور انتشار پھیلانے کے کیس میں نائب صدر پی ٹی آئی اکمل خان باری کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔

پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری کو پولیس نے چہرہ ڈھانپ کر عدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ دو روز قبل اس ملزم کو میں نے کسی اور مقدمے میں ڈسچارج کیا، پرسوں میں نے ایک ملزم کو ڈسچارج کیا تو اب کیسے شناخت پریڈ پر بھیج دوں، پراسیکیوٹر صاحب آپ بتائیں اس کیس میں کیسے شناخت پریڈ ہو سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا کو رکھا جائے گا

سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا کو رکھا جائے گا

اسلام آباد  انتظامیہ کی جانب سے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے، جس کی منظوری  وزارتِ قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والے مظاہرین  کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ میں ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بیرسٹر گوہر اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ڈیڑھ گھنٹے تک مشاورت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ میں ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے جلد کوئی خبر آئے گی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، ان کے ساتھ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان بھی اس موقع پر اڈیالہ جیل پہنچے

بیرسٹر گوہر اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ڈیڑھ گھنٹے تک مشاورت کی، ملاقات کے دوران اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کرنے کے بعد واپس روانگی کے دوران بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے، احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات جاری رہنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

صحافی نے پوچھا کہ مذاکرات کے حوالے سے کچھ بتادیں جس پر انہوں نے کہا کہ جی اس پر آپ کو انشااللہ جلد بتائیں گے، ہاں وہ چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بانی چیئرمین کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پشاور سے پی ٹی آئی کا قافلہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ڈی چوک پہنچنے کے لیے پنجاب کی حدود میں داخل ہوچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll