جی این این سوشل

دنیا

گجرات فسادات میں مودی ملوث تھا:شیو سینا

شیو سینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے بی جے پی اور مودی کے خلاف کھل کر سامنے آگئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گجرات فسادات میں مودی ملوث تھا:شیو سینا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے بھی موجودہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی گجرات فسادات میں ملوث تھے۔

بھارت کی کئی ریاستوں خصوصا مہاراشٹرا میں سیاسی طاقت رکھنے والی ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے بی جے پی اور مودی کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے گجرات فسادات میں مودی کو راج دھرما نبھانے کا حکم دیا۔ واجپائی نیمودی کو اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ادا کرنے کو کہا تھا اور 2004 کے انتخابات میں شکست پر استعفیٰ بھی طلب کیا تھا۔

 بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہندو انتہا پسند تنظیم راشڑیہ سیوک سنگھ(آرایس ایس) کا سیاسی چہرہ کہلاتی ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے تمام ہی سیاسی رہنما آر ایس ایس کے رکن رہے ہیں۔

بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی آر ایس ایس ہی کے رضاکار تھے اور بعد میں انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی لیکن اب بی جے پی اور آر ایس ایس کیدرمیان تنازع شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

کیا بھارتی عوام ایسے شخص کو پھر وزیراعظم منتخب کریں گے ؟ جس کے جرائم کے خلاف عالمی میڈیا میں بھی ثبوت آچکے ہیں۔

تجارت

چکن کی قیمتوں میں کمی واقع

گزشتہ تین ہفتوں کے دوران چکن کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی جو کہ 227 روپے فی کلو گرام تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چکن کی قیمتوں میں کمی واقع

لاہور: پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو لاہور میں چکن کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

 ابتدائی طور پر بڑھتے ہوئے قیمتیں اب گر گئیں، مرغی کا گوشت 78 روپے فی کلو کمی کے بعد 470 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔


گزشتہ تین ہفتوں کے دوران چکن کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی جو کہ 227 روپے فی کلو گرام تھی۔

اس کے علاوہ چوزے کی قیمت 220 روپے سے کم ہو کر 100 روپے رہ گئی ، اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکن مارکیٹ میں صارفین کا استحصال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش میں پولٹری فارمرز اور تاجروں کے خلاف سخت اقدامات شروع کیے گئے۔ قیمتوں کے اچانک اتار چڑھاؤ کی تحقیقات کے لیے ان اسٹیک ہولڈرز سے اسٹاک ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وزیر اعظم کی پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں جا پانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

 آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالےسے بات کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں جا پانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد: جاپان نے منگل کو پاکستان کی کاروباری دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملک پاکستان  میں اپنی سرمایہ کاری  کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالےسے بات کی گئی ۔ 


وزیراعظم پاکستان  نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے جاپانی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ اپنی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔


انہوں نے کہا کہ جاپانی صنعتکاروں اور تاجروں کو پاکستان میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے درپیش مسائل ایک ہفتے کے اندر اس مقصد کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔


اس موقع پر جاپانی وفد نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری پر مرکوز نقطہ نظر اور اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں سانحہ 9 مئی کی مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی ، قائم مقام گورنرپنجاب ملک محمد احمد خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll